1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نواز شریف اور ٹرمپ کا مصافحہ

عابد حسین
21 مئی 2017

سعودی عرب کے دارالحکومت میں پاکستانی وزیراعظم نے امریکی صدر کے ساتھ انتہائی کم وقت کی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں لیڈروں نے ایک دوسرے کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا۔

https://p.dw.com/p/2dKy9
Saudi Arabien Gruppenfoto Präsident Trump und Führer der arabischen Staaten
تصویر: Reuters/J. Ernst

سعودی عرب کی میزبانی میں منعقدہ اسلامک عرب امریکن سمٹ میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصافحہ کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ اس سرسری ملاقات میں نواز شریف نے جواباً ایسے ہی کلمات کہے۔

پاکستانی وزیراعظم اپنی نوعیت کی پہلی سمٹ میں شرکت کے لیے آج اتوار کی صبح میں سعودی عرب پہنچے۔ وہ شاہ سلمان کی دعوت پر اِس سربراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ اُن کو سمٹ میں شرکت کا دعوت نامہ سعودی وزیر اطلاعات نے گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں دیا تھا۔

نواز شریف آج ریاض صوبے میں واقع کنگ سلمان ایئر بیس پر اترے۔ اُن کا استقبال صوبائی گورنر پرنس فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے کیا۔ وہ تین روزہ دورے پر سعودی عرب گئے ہیں۔

اسلامک عرب امریکن سمٹ کے حاشیے میں ڈونلڈ ٹامپ نے کئی مسلمان ملکوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ان میں خاص طور پر قطر، کویت، بحرین  اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نمایاں تھے۔ سربراہ اجلاس کے بعد ٹرمپ سعودی دارالحکومت میں انتہا پسندی کے انسداد کے لیے قائم ہونے والے خصوصی انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔