1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میرکل کو پارلیمان میں تند و تیز سوالات کا سامنا

6 جون 2018

جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو پہلی بار ارکان پارلیمان کے براہ راست سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ روس سے تعلقات اور مہاجرین سے متعلق موضوعات بھی ان سوالات میں شامل تھے۔ ارکان پارلیمان کے سوالات کا سامنا نئے طریقہ کار کا حصہ ہے۔

https://p.dw.com/p/2z3Ne
Deutschland, Berlin:  Bundeskanzlerin Angela Merkel (CDU) beantwortet erstmals im Rahmen einer Fragestunde die Fragen der Abgeordneten
تصویر: picture-alliance/dpa/B. von Jutrczenka

جرمن چانسلر کی طرف سے ارکان پارلیمان کے براہ راست سوالات کاجواب دینے کا عمل دراصل اتحادی حکومت کے قیام کے لیے طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہے جس کے مطابق چانسلر سال میں تین مرتبہ ارکان پارلیمان کے سوالات کا جواب دیں گی۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے سوالات کے جوابات دینے کے عمل میں بھی اصلاحات کی گئی ہیں۔

آج بدھ چھ جون کے اس حوالے سے منعقد ہونے والے پہلے سیشن کے موقع پر انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت آلٹر نیٹیو فار ڈوئچ لانڈ کے ایک رکن کے سوال کے جواب میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے روس کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ فی الحال روس کو دنیا کے آٹھ بڑے صنعتی ممالک کے گروپ ’جی ایٹ‘ میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ میرکل کے مطابق ’جی ایٹ‘ گروپ کی تنظیم سازی کا انحصار بین الاقوامی قوانین کی پیروی پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرائنی جزیرہ نما کریمیا پر روس کے کنٹرول کے بعد اس بات کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔

سن 2014ء کریمیا کو اپنے ساتھ ملانے کے بعد روس کو آٹھ بڑے صنعتی ممالک کے گروپ ’جی ایٹ‘ سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ تب سے یہ گروپ جی سیون کہلاتا ہے۔ آئندہ جمعے کے روز جی سیون کے اجلاس میں امریکا کے ساتھ تجارتی تنازعے پر بات چیت کی جائے گی۔

Deutschland, Berlin:  Bundeskanzlerin Angela Merkel (CDU) beantwortet erstmals im Rahmen einer Fragestunde die Fragen der Abgeordneten
میرکل کا کہنا تھا کہ فی الحال روس کو دنیا کے آٹھ بڑے صنعتی ممالک کے گروپ ’جی ایٹ‘ میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔تصویر: picture-alliance/M. Sohn

پارلیمان میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت اے ایف ڈی کے ایک رکن گوٹ فریڈ کیوریو نے میرکل پر الزام عائد کیا کہ وہ 2015ء میں مہاجرین کے لیے جرمنی کے دروازے کھول کر ’مہاجرین کے سیلاب‘ کا سبب بنی تھیں جس سے ملک معاشی طور پر بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ کیوریو نے وفاقی ریفیوجی ایجنسی کے حالیہ اسکینڈل کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ میرکل کب اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں گی۔

اس سوال کے جواب میں تاہم میرکل کا کہنا تھا کہ جرمنی نے غیر معمولی انسانی صورتحال کے ساتھ کامیابی سے نمٹا۔ انہوں نے مہاجرین کے لیے جرمنی کے دروازے کھولنے کے اپنے فیصلے کا بھی دفاع کیا۔

میرکل برلن کے ایک اسکول میں، مگر کیوں؟

ا ب ا / ا ا (ڈی پی اے)