1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میراڈونا کی کوچنگ میں ارجنٹائن کو بدترین شکست

عاطف توقیر2 اپریل 2009

فٹ بال کے عالمی ورلڈ کپ کے کوالیفائننگ راونڈ کے ایک میچ میں بولیویا نے میراڈونا کی کوچنگ میں کھیلنے والی ارجنٹائن کی ٹیم کو چھ ایک سے زیر کر دیا۔ ارجنٹائن کی ٹیم کے لئے گزشتہ ساٹھ سالوں کی یہ سب سے بدترین شکست تھی۔

https://p.dw.com/p/HOv1
میراڈونا کا کہنا تھا کہ بولیویا کا ہار گول ان کے سینے میں لگ رہا تھاتصویر: AP

بولیویا کے Joaquin Botero نے اس میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔ ان کے علاوہ Marcelo Martins، Didi Torricoاور Alex da Rosa نے بھی ایک ایک گول کیا۔ ارجنٹائن کی طرف سے میچ کا واحد یہ گول Luis Gonzalez نے کیا۔

سطح سمندر سے 3600 میٹر اونچائی پربولیویا کے شہر La Pazمیں کھیلے جانے والے اس میچ میں ارجنٹائن کے ٹیم کے بیشتر کھلاڑی صرف ہانپتے دکھائی دئیے۔

میراڈونا کی کوچنگ میں اس سے قبل کھیلے جانے والے تینوں میچ ارجنٹائن نے باآسانی جیت لئے تھے مگر اس میچ میں ارجنٹائن کے کھلاڑی اوسط درجے کے کلب فٹ بالرجب کے دوسری جانب کوچ میراڈونا مکمل طور پر بے بس نظر آ رہے تھے۔

میچ کے بعد عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر میراڈونا نے کہا:’’ بولیویا کا ہر گول میرے سینے میں لگ رہا تھا۔‘‘

چند ماہ قبل ارجنٹائن کی قومی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالنے والے میراڈونا کہ کہنا تھا’’اگر ہم کھیل سے پہلے ایسا خواب میں بھی سوچتے تو شاید ہم کہتے کہ ایسا ناممکن ہے۔‘‘

انہوں نے مزیدکہا :’’ہمیں بولیویا کی ٹیم کو میچ کی جیت پر مبارکباد دینی چاہئیے کیونکہ وہ کھیل کے ہر شعبے میں بہتر دکھائی دی۔ میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے ہمیں شکست دے دی ہے اور اب ہمیں ایک مرتبہ پھر آغاز سے تیاری کرنی ہے۔‘‘

میراڈونا کا کہنا تھا کہ بولیویا کی ٹیم میں گول کیپر سے آخری متبادل کھلاڑی تک سب نے بہترین کھیل پیش کیا۔