1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میرانشاہ: امریکہ کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص قتل

ندیم گِل15 جنوری 2009

پاکستان کے قبائلی علاقے میرانشاہ میں طالبان عسکریت پسندوں نے جمعرات کو امریکہ کے لے جاسوسی کرنے کی پاداش میں ایک شخص کو قتل کر دیا۔

https://p.dw.com/p/GZ4P
طالبان اس سے قبل بھی کئی افراد کو جاسوسی کے الزام میں قتل کر چکے ہیںتصویر: AP

خبررساں ادارے اے ایف پی نے مقامی طالبان کے حوالے سے بتایا کہ 30 سالہ اس شخص کو گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان کےعلاقے میرانشاہ سے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر مبینہ امریکی جاسوس طیارے کے حملے کے بعد اغوا کیا گیا تھا۔ اس پر افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

قبائلی علاقوں میں ایک حکومتی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان عسکریت پسندوں نے اس شخص کو صبح سویرے قتل کرکے اس کی لاش میرانشاہ کے قریب سڑک کے کنارے پھینک دی تھی۔ لاش کے ساتھ ایک کاغذ بھی پایا گیا جس پر "امریکی جاسوس" کے الفاظ درج تھے۔

افغانستان کی سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقوں کو طالبان عسکریت پسندوں کا گڑھ مانا جاتا ہے جو 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد پاکستان میں داخل ہوگئے تھے۔ اس عرصے میں یہ عسکریت پسند پاکستان یا امریکی افواج کے لئے جاسوسی کے الزام میں ان علاقوں میں درجنوں قبائلیوں اور حکومتی اہلکاروں کو قتل کر چکے ہیںِ۔

اُدھر بدھ کے روز شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں نے ایک اعلیٰ حکومتی عہدے دار عصمت اللہ کو رہا کر دیا جسے گزشتہ ماہ میرعلی سے اغوا کیا گیا تھا۔ ایک مقامی حکومتی اہلکار نے بتایا کہ عصمت اللہ کو بدھ کی رات غیرمشروط طور پر رہا کر دیا گیا تھا۔