1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مڈغاسکر کی افریقی یونین میں رکنیت معطل

خبر رساں ادارے20 مارچ 2009

افریقی یونین نے مڈغاسکر میں حکومت کی تبدیلی کے بعد اس کی یونین میں رکنیت معطل کردی ہے۔

https://p.dw.com/p/HGMn
Rajoelina نے سابق صدر مارک راوالو مانانا کی حکومت کے خلاف زبردست مہم چلاکر انہیں اپنے سے مستعفی ہونے پر مجبور کردیا تھا۔تصویر: AP

افریقی یونین نے مڈغاسکر میں صدر Andry Rajoelina کے اقتدار میں آنے کے پورے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے دیگر افریقی ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھی مڈغاسکر کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرے۔ یونین نے مڈغاسکر کو دوبارہ انتخابات منعقد کرانے کے لئے چھہ مہینے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بصورت دیگر اس کے رہنماوٴں پر پابندیاں عائد کی جاسکیں گی۔

Rajoelina نے سابق صدر مارک راوالو مانانا کی حکومت کے خلاف زبردست مہم چلاکر انہیں اپنے سے مستعفی ہونے پر مجبور کردیا تھا۔ راجولینا کل ہفتے کو رسمی طور پر نئے صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اُٹھانے والے ہیں۔ افریقی یونین کے ساتھ ساتھ یورپی یونین اور امریکہ نے بھی مڈغاسکر میں اقتدار کی منتقلی کو غیر جمہوری عمل قرار دیا ہے۔

مدغاسکر کی آئینی عدالت نے اقتدار کی منتقلی کو جائز قرار دے دیا ہے تاہم افریقی یونین کا کہنا یہ ہے کہ مدغاسکر کے قانون کے مطابق صدر کے مستعفی ہونے کی صورت میں ایوان بالا کے سربراہ کو صدارتی اختیارات منتقل ہوتے ہیں نہ کہ اپوازیشن لیڈر کو۔