1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہافریقہ

موزمبیق: اسلامی شدت پسندوں نے 50 افراد کا سرقلم کردیا

10 نومبر 2020

افریقی ملک موزمبیق کے شمالی صوبے کابو ڈیلگاڈو میں اسلامی شدت پسندوں نے 50 سے زائدافراد کا سر قلم کردیاہے۔ جنگجو 2017 سے ہی اس صوبے میں اس طرح کے وحشیانہ حملے کررہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3l5Bb
Mosambik Cabo Delgado | Angriffe von Islamisten
تصویر: AFP/M. Longari

موزمبیق کی سرکاری میڈیا اور پولیس نے بتایا کہ اسلامی شدت پسندوں نے شمالی موزمبیق کے کابوڈیلگاڈو صوبے میں پیر کے روز کئی گاوں پر حملے کردیے اور 50 سے زیادہ لوگوں کا سر قلم کردیا۔

ایک پولیس افسر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا” انہوں نے مکانات کو آگ لگادی اورجب لوگ اپنی جان بچانے کے لیے جنگلوں اور جھاڑیوں میں چھپ گئے تھے تو انہیں تلاش کرکے قتل کرنا شروع کردیا۔“  عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جنگجوؤں نے ایک گاوں کے رہائشیوں کو گھروں سے نکال کر فٹ بال کے ایک میدان میں جمع کیا اور پھر ان سب کو وہیں قتل کردیا۔

جنگجووں نے عورتوں اور بچوں کو مبینہ طور پر اغوا بھی کرلیا ہے۔

برسوں سے جاری انتہاپسندی

کابو ڈیلگاڈو گذشتہ تقریباً تین برسوں سے بغاوت کی آگ میں جل رہا ہے۔ قومی حکومت کی طرف سے اس علاقے کو نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے نفرت میں مزید شدت پیدا ہو رہی ہے۔ دولت اسلامیہ (آئی ایس) سے وابستہ اسلامی انتہاپسند گروپ اس بد امنی کا استحصال کر رہے ہیں۔ وہ بستیوں پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اور اپنے اس کام میں مدد کے لیے مقامی مایوس نوجوانوں کی تقرری کر رہے ہیں۔ ان نوجوانوں کو وہ یہ باور کراتے ہیں کہ دراصل ان کا مقصد خطے میں اسلامی خلافت قائم کرنا ہے۔

اپریل میں جنگجووں نے 50 سے زائد نوجوانوں کو اس وقت ہلاک اور ان کا سر قلم کردیا تھا جب ان نوجوانوں نے مبینہ طورپر دہشت گر د گروپ میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز باغیوں کو قابو میں کرنے کے نام پر اس صوبے میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

ج ا / ص ز  (ڈی پی اے، اے ایف پی)

موزمبیق میں جنگلی حیات کے تحفظ کی کوشش

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں