1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

منشیات کے خلاف جنگ میں جرمنی کی میکسیکو کے لیے حمایت

16 جولائی 2011

جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹرویلے نے جمعہ کے روز مکیسیکو کے اپنے دورے میں حکام کو منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

https://p.dw.com/p/11wda
جرمن وزیر خارجہ نے فولکس واگن کے پلانٹ کا بھی دورہ کیاتصویر: dapd

جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹرویلے امریکی ممالک کے دورے پر ہیں۔ وہ اس دورے کے دوران چار ملکوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے تیسرے پڑاؤ میں انہوں نے جمعہ کے روز میکسیکو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حکام کو میکسیکو کی منشیات کے طاقتور گروہوں کے خلاف کارروائی میں جرمنی کی حمایت کا یقین دلایا۔

ویسٹرویلے نے میکسیکو کے صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں اس یقین کا اظہار کیا کہ میکسیکو منشیات کے خلاف اس جنگ میں فتحیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ جرمنی میکسیکو کے ساتھ درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کرتا ہے، جن میں پولیس کی تربیت بھی ایک شعبہ ہے۔ دونوں ممالک نے اس تعاون کو وسیع تر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

NO FLASH Bundesaußenminister Guido Westerwelle in Kolumbien
اس سے قبل ویسٹرویلے کا پڑاؤ کولمبیا میں تھاتصویر: picture-alliance/dpa

جرمن وزیر خارجہ نے جرمن گاڑی ساز ادارے فولکس واگن کے پلانٹ کا بھی دورہ کیا جو میکسیکو سٹی سے ایک سو بیس کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ اسی پلانٹ میں فولکس واگن کی مشہور ’بیٹل‘ گاڑی کا نیا ماڈل لانچ کیا گیا۔

جرمنی اور میکسیکو جی بیس گروپ کا بھی حصہ ہیں۔ یہ گروپ صنعتی طور پر ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئے صنعتی ممالک پر مشتمل ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کی لاگت دس ملین ڈالر سالانہ ہے۔ میکسیکو کی جرمن کمپنیوں میں ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب میکسیکنز کام کرتے ہیں۔

اس دورے کے دوران ویسٹرویلے امریکہ اور کولمبیا جا چکے ہیں۔ اتوار کو وہ ہیٹی کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید