1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ممبئی حملوں کی سازش سے پردہ ہٹنا ضروری: مکھرجی

خبر رساں ادارے13 فروری 2009

بھارتی وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے پاکستان پر زور دیا ہےکہ وہ ممبئی حملوں کی سازش سے پوری طرح سے پردہ اُٹھائے اور اپنی سرزمین پر مبینہ طور پر سرگرم شدت پسندوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔

https://p.dw.com/p/GtPN
بھارتی وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے ممبئی ڈوسیئر پر پاکستان کی تحقیقاتی رپورٹ کو مثبت پیش رفت قرار دیاتصویر: AP

مکھرجی نے کہا کہ پاکستان کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ مستقبل میں ممبئی جیسے دہشت گردانہ واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ پرنب مکھرجی نے ان خیالات کا اظہار آج جمعہ کوبھارتی پارلیمان میں کیا۔

Mehr als 100 Tote bei Terrorserie in Bombay
شدت پسندوں نے ممبئی کے تاج ہوٹل میں بھی نے پناہ لے رکھی تھی، بھارتی فوجی اہلکار ہوٹل کے باہر گشت کرتے ہوئےتصویر: picture-alliance/dpa

ابھی کل جمعرات کو ہی پاکستان نے یہ اعتراف کیا تھا کہ ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی جزوی طور پر پاکستان میں ہوئی تھی۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پوری طرح سے گُزشتہ برس نومبر کے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی سے پردہ اُٹھائے، قصورواروں کو سزا دلائے اور شفاف طریقے سے مزید کارروائی کرے۔ بھارتی وزیر نے تاہم ممبئی ڈوسیئر پر پاکستان کی تحقیقاتی رپورٹ کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔

ممبئی حملوں میں 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اورجرمنی کے بعض شہری بھی شامل تھے۔