1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

معزول چیف جسٹس کو بحال کیا جائے گا: پاکستانی وزیر اعظم

خبر رساں ادارے15 مارچ 2009

پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملک کے سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں معزول کئے گئے چیف جسٹس افتخار چودھری اور دیگر وکلاء اور ججوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/HCbZ
سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف نےافتخار چوہدری اور ان کے متعدد ساتھیوں کو نومبر دو ہزار سات میں برطرف کردیا تھاتصویر: AP

اس سلسلے میں قوم کے نام وزیر اعظم کی پہلے سے ریکارڈ کی گئی تقریر پیر کی صبح پاکستان کے میعاری وقت کے مطابق چھہ بجے نشر کی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے اس حکومتی اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قوم، سول سوسائٹی اور عدلیہ کی بحالی کے لئے سرگرم وکیلوں کی فتح قرار دیا ہے۔

اس سے قبل سینئیر اپوزیشن رہنما چودھری نثار علی خان نے نجی ٹیلی ویژن نیوز چینل ’’جیو‘‘ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم گیلانی یہ اعلان ٹیلی ویژن پر قوم کے نام اپنے خطاب میں کرنے والے ہیں۔ چودھری نثار علی خان کے مطابق وزیر اعظم گیلانی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ہاتھوں معزول کئے گئے تمام ججوں کو بحال کیا جائے گا۔

افتخار محمد چوہدری اور متعدد ججوں اور وکیلوں کو نومبر دو ہزار سات میں برطرف کیا گیا تھا۔