1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے کی دوڑ میں شامل

26 اگست 2019

سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔ پی سی بی سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے بعد نئے کوچنگ اسٹاف کی تلاش میں ہے۔

https://p.dw.com/p/3OUnT
Pakistan DW - Interview mit Misbah ul Haq
تصویر: DW/T. Saeed

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ذاکر خان کو اپنے اس فیصلے کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ مصباح کے مطابق انہوں نے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔

پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز مصباح الحق نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اس چیلنجگ عہدے کے لیے انتہائی قابل اور اہلیت رکھنے والی شخصیات بھی درخواستیں جمع کرا رہی ہیں۔

پاکستان کی ون ڈے کرکٹ کا مستقبل تابناک ہے، مصباح

مصباح الحق نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ ہر کسی کا خواب ہوتا ہے اور یہ تمام فارمیٹس میں انتہائی اہم عہدہ ہوتا ہے۔ 

آئندہ ماہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے فیصلہ کر دیا جائے گا۔

Mickey Arthur
تصویر: picture-alliance/empics/S. Cooper

ورلڈ کپ 2019ء کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاوور اور بالنگ کوچ اظہر محمود کی ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی جیتی اور قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن پر بھی رہی۔ تاہم رواں برس انگلینڈ اور ویلز میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں پاکستان ناقص نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل تک کوالیفائی نہیں کر سکا تھا۔

ع آ / ع س (اے پی)