1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مشرقی وسطی امن بات چیت کی نئی کوششیں

10 دسمبر 2010

امریکی وزیر خارجہ سے اسرائیل کے نمائندے کی ملاقات جمعرات کو ہوئی۔ جمعہ کے روز صائب عریقات ان سے ملیں گے۔ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اگلے دنوں میں اسرائیل و فلسطین کا نیا دورہ شروع کرنے والے ہیں۔

https://p.dw.com/p/QUj3
کلنٹن اور میچل: فمئل فوٹوتصویر: AP

امریکہ کی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن مشرق وسطیٰ کے معطل مذاکراتی عمل میں ایک نئی زندگی ڈالنے کی کوششوں میں ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ان کوششوں کے حوالے سے بنیادی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو اسرائیل کے چیف مذاکرات کار Yitzhak Molcho سےملاقات کی۔ فلسطین کے مذاکرات کار اعلیٰ صائب عریقات جمعرات کی شام کو امریکہ پہنچنے کے بعد جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی اور فلسطینی مذاکرات کاروں کی ممکنہ ملاقات کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

اسرائیل کے چیف مذاکرات کار نے مشرق وسطیٰ کے لئے مقرر امریکی صدر کے خصوصی مندوب جورج میچل سے بھی ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ اسرائیلی مذاکرات کار کی کلنٹن اور میچل سے ملاقاتوں کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی نے بظاہر تفصیلات فراہم نہیں کی لیکن ان کا یہ ضرور کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد مذاکراتی عمل کا کسی طور دوبارہ شروع کرنا ہے۔ جورج میچل اگلے ہفتے کے دوران اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔

Mideast Israel Palestinians
مشرقی یروشلم میں زیر تعمیر ایک یہودی بلڈنگتصویر: AP

ستمبر میں براہ راست مذاکرات کے عمل کو تین ہفتوں بعد ہی تعطل کا شکار ہونا پڑا اور اس کی وجہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر ہے۔ امریکہ ابھی تک اسرائیل کو نئی تعمیراتی منصوبوں کو منجمد کرنے پر قائل کرنے سے ناکام ہے۔ امریکہ نے اسرائیل کو نئی تعمیراتی پلان روکنے کے لئے جو تجویز پیش کی تھی اس کو ختم کرنے کی بھی امریکی وزارت خارجہ نے تصدیق کردی ہے۔

فلسطین بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے نئی تعمیراتی عمل پر پابندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ جمعرات کو بھی اس مناسبت سے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کو کلی طور پر روکنا ہوگا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق صرف بدھ کو امریکی وزیر خارجہ اور محمود عباس کے درمیان دو مرتبہ ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی تھی۔

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم سلام فیاض بھی امریکی دارالحکومت پہنچ رہے ہیں۔ واشنگٹن میں قیام کے دوران وہ بھی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ سلام فیاض امریکی دارالحکومت میں قائم سابان سنٹر فار مشرق وسطیٰ پالیسی کے خصوصی فورم میں شرکت کریں گے۔ اسی فورم میں امریکی وزیر خارجہ اپنی تقریر کے دوران مشرقی وسطیٰ امن بات چیت کے لئے نئی حکمت عملی کے خد وخال کو بیان کر سکتی ہیں۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں