1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مشرف کا استعفی ، جمہوریت کی فتح

18 اگست 2008

پاکستان میں برسر اقتدار سیاسی اتحاد نے پرویز مشرف کے استعفی کو جمہوریت کی فتح قرار دیاہے۔ پاکستان میں پرویز مشرف کے اپنے صدارتی عہدے سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد ملا جلا ردعمل دکھائی دے رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/F0AG
ملتان میں مسلم لیگ ن کے حامی خوشیاں مناتے ہوئےتصویر: AP

سابق صدر مشرف کی یوان صدر سے براہ راست تقریر ،جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ صدارت کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں ،کے بعد مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف اپنے سیاسی ساتھیوں کے ہمراہ زرداری ہاوس پہنچے اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کرنا شروع کیا تو دوسری طرف اتحادی سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے میٹھائیاں تقسیم کیں اور پرویز مشرف کےخلاف نعرہ بازی کی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پرویز مشرف کے اس اعلان کے بعد کہا کہ یہ تمام قوم کے لئے خوشی کا دن ہے اور اب جلد ہی معزول عدلیہ کی بحالی بھی ممکن ہو سکے گی۔