1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

محبت میں ناکامی، امریکی گلوکار نے جان دے دی

8 ستمبر 2018

معروف امریکی گلوکار میک ملر چھبیس برس کی عمر میں فوت ہو گئے ہیں۔ اُن کی موت کی ابتدائی وجہ شدید ڈپریشن میں طاقتور منشیات کا استعمال خیال کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/34WZi
USA Mac Miller - Konzert in Philadelphia 2013
تصویر: picture-alliance/AP Photo/Invision/O. Sweeney

امریکا کے ایک نمایاں رَیپ گلوکار میک ملر کے چھبیس برس کی عمر میں انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ یہ گلوکار لاس اینجلس میں واقع اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ نعش کو ایمرجنسی حکام نے اپارٹمنٹ میں داخل ہو کر اپنے قبضے میں لیا اور اُسی وقت اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ ایسے اندازے لگائے گئے ہیں کہ ملر کی موت شدید نوعیت کی منشیات کے استعمال سے ہوئی ہے۔

میک ملر کا اصل نام میلکم مک کارمک تھا۔ ملر کے خاندان نے اُس کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اُسے ایک روشن ستارہ قرار دیا۔ اس گلوکار کے کُل پانچ البم ریلیز ہو چکے ہیں۔ پانچواں البم تو گزشتہ ماہ ریلیز کیا گیا۔ جاز موسیقی سے مزین اس البم کو میک ملر کے فن میں پختگی سے تعبیر کیا گیا تھا۔

مرحوم گلوکار کو اپنی ہم وطن گلوکارہ آریانے گرانڈے کے ساتھ تعلقات منقطع ہونے کا بھی شدید رنج تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ملر نے اپنے تقریباً سبھی مقبول گیتوں میں گرانڈے سے حاصل ہونے والی انسپیریشن کو ظاہر کیا ہے۔ ملر اور گرانڈے کے دومیان دو برس تک زوردار محبت قائم رہی تھی۔ خاتون گلوکارہ ملر کی ایک ویڈیو میں جلوہ گری بھی ہوئی تھی۔ ان دونوں کا تعلق رواں برس مئی میں ختم ہو گیا تھا۔

UK Mac Miller und Ariana Grande im Konzert "One Love Manchester" (2017)
میک ملر اور آریانا گرانڈے کے درمیان دو سالہ محبت رواں برس مئی میں ختم ہوئی تھیتصویر: Getty Images/One Love Manchester/D. Hogan

میک ملر کو منشیات کے استعمال سے پیدا ہونے والے شدید مسائل کا سامنا تھا۔ وہ ایک طاقتور کھانسی کے شربت کو بھی بڑے شوق سے استعمال کرتے تھے۔ یہ کھانسی کا شربت ’پرپل سیرپ‘ کے نام سے امریکی دوا خانوں پر دستیاب ہے۔ اپنی اس مسئلے کا اشارہ وہ اپنے ایک گیت ’سوئمنگ‘ میں بھی کر چکا تھا۔

ملر نے چند روز قبل اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اس کوشش میں ہیں کہ اپنے ذہن میں پائے جانے والے منفی احساسات کو زیر کر کے اپنی مجموعی کیفیت کو بہتر کر سکیں۔ انہوں نے اپنے اس انٹرویو میں ڈپریشن سے نجات چاہتے ہوئے اچھے دنوں کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

امریکی شہر پِٹس برگ میں پیدا ہونے والے میک ملر کو ٹین ایج میں ہی ایک گیت پر شہرت حاصل ہوئی تھی۔ اُن کا پہلا البم ’ بلُو سلائیڈ پارک‘ کو بہت پذیرائی حاصل ہوئی اور امریکا میں نمبر ایک البم قرار پایا تھا۔