1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مالیاتی بل منظور: سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد سولہ سے انتیس کر دی گئی

22 جون 2008

مالیاتی بل کی منظوری میں مسلم لیگ نواز گروپ نے بھی ایک اہم کردار ادا کیاجو کہ اب تک سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کے خلاف رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/EOOb
پاکستانی وکلاء اور سول سوسائٹی ججوں کی تعداد میں اضافے کو مسترد کر چکی ہےتصویر: picture-alliance / dpa

پاکستان کی قومی اسمبلی نے سن دوہزار آٹھ دو ہزار نو کے لیےمالیاتی بل منظور کر لیا ہے۔ یوں تو بجٹ کا منظور کیا جانا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے مگر مزکورہ مالیاتی بل کے زریعے حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافہ کر کے اسے سولہ سے انتیس کر دیا ہے۔ پاکستان میں بحالیِ عدلیہ کے لیے وکلاء کی تحریک جاری ہے اور وکلاء برادری ججوںکی تعداد میں اضافے کو پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔

Pakistan Ehemaliger Premierminister Nawaz Sharif
کیا مسلم لیگ نواز گروپ بحالیِ عدلیہ پر اپنے دیرینہ موقف سے دست بردار ہو رہی ہے؟تصویر: AP

اسلام آباد میں ڈائچے ویلے کے نمائندے شکور رحیم کا کہنا ہے کہ مزکورہ بل کے منظور کیے جانے سے مسلم لیگ نواز کی وکلاء تحریک کے ساتھ یک جہتی اب شکوک و شبہات کا شکار ہو گئی ہے۔