1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لاہور میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے

7 دسمبر 2009

لاہور کے ایک مصروف بازار مو ن مارکیٹ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں 25افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/Ksuc
لاہور کو اس سے قبل بھی دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنایاجا چکا ہےتصویر: AP

ہسپتال ذرائع کے مطابق اب تک 100 سےزائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ دھماکوں کے بعد بازار کی کئی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ فائر برگیڈ عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ حکام کے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بازار کا ایک بڑا حصہ آتشزدگی کا شکار ہو چکا ہے جبکہ کئی افراد متاثرہ علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ آگ پر قابو پا لینے کے بعد ہی نقصان کا صحیح اندازہ ہو پائے گا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہو چکی ہے۔

دھماکوں کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ان دھماکوں میں زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ فی الحال یہ بات سامنے نہیں آئی کہ آیا یہ حملے خودکش تھے یا بازار میں پہلے سے بم نصب کئے گئے تھے۔

مزید تفصیلات کا انتظار کیجئے۔

خبر رساں ادارے

ادارت : عاطف توقیر