1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیفا ورلڈ کپ: جرمنی کے لئے جیت ضروری

23 جون 2010

فیفا ورلڈ کپ میں جرمن ٹیم اپنا ایک اہم لیگ میچ بدھ کو گھانا کے خلاف کھیل رہی ہے۔ جرمنی کو ناک آؤٹ مرحلے میں جانے کے لئے یہ میچ ہرحال میں جیتنا ہوگا۔

https://p.dw.com/p/O0UX
جرمن کھلاڑی لوکاس پوڈولسکی سے امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیںتصویر: AP

انیسویں عالمی کپ مقابلوں کے تیرہویں یعنی بدھ کو چارمیچ کھیلے جائیں گے۔ جرمنی اور گھانا کے علاوہ گروپ ’ڈی‘ میں ہی سربیا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ گروپ ’سی‘ میں امریکی ٹیم الجزائر کے خلاف جبکہ سلووینیا کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف نبرد آزما ہوگی۔

گروپ ’ڈی‘ میں ٹیبل پر اس وقت گھانا کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ اس نے اب تک اپنے دو میچوں میں ایک جیتا جبکہ ایک برابرکیا ہے۔ اس گروپ میں دوسرے نمبر پر جرمن ٹیم ہے، جس نے ایک میچ جیتا جبکہ ایک ہارا ہے۔ جرمنی کے تین پوائنٹس ہیں۔

جوہانبسرگ سٹی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا یہ میچ گھانا کے لئے بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ جرمنی کے لئے۔ اگرچہ یہ گروپ میچ ہے تاہم صورتحال اس طرح کی بن چکی ہے کہ یہ میچ ان دونوں ہی ٹیموں کے لئے ناک آؤٹ بن چکا ہے۔

دوسری طرف اسی گروپ یعنی ’ڈی‘ میں سربیا کی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دینے کی صورت میں آرام سے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

Fußball WM 2010 Südafrika - Südkorea gegen Argentinien Flash-Galerie
جنوبی کوریا ٹیم کے مداح اگلے مرحلے میں جانے پر انتہائی خوش ہیںتصویر: AP

اسی طرح گروپ ’سی‘ میں انگلینڈ کی ٹیم شدید مشکلات کی شکار ہے۔ اسے اپنا مشکل میچ سلووینیا کے خلاف کھیلنا ہے۔ شکست کی صورت میں کئی دیگر یورپی ٹیموں کی طرح انگلش ٹیم بھی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

گروپ ’سی‘ میں ہی امریکی ٹیم الجزائر کے خلاف معرکہ آرا ہو گی۔ الجزائر یہ میچ اچھی گول اوسط سے جیتنے کے بعد اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ اسی گروپ میں سلووینیا کے چار، امریکہ اور انگلینڈ کے دو دو جبکہ الجزائر کا ایک پوائنٹ ہے۔

منگل کو پیٹرموبکا سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ’بی‘ کے ایک میچ میں ارجنٹائن نے یونان کو دو صفر سے ہرا کر اس یورپی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔ اس میچ میں مشہور فُٹ بال سٹار میسی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

اسی گروپ کے ایک اورمیچ میں جنوبی کوریا اورنائجیریا کا میچ دو دو گول سے برابر رہا تاہم جنوبی کوریائی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر گئی ہے۔

Frankreich Südafrika WM Fußball Weltmeisterschaft Flash-Galerie
فرانس کی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں اپنے مداحوں کو شدید مایوس کیاتصویر: AP

منگل کے دن ہی گروپ ’اے‘ میں جنوبی افریقہ نے فرانس کو دو ایک سے شکست دی جبکہ یوروگوائے نے میکسیکو کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ اس گروپ میں یوروگوائے اور میکسیکو کی ٹیموں نے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ میزبان جنوبی افریقہ اور گزشتہ عالمی کپ میں رنر اَپ فرانس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

England - USA WM Weltmeisterschaft Flash-Galerie
انگلش ٹیم کے جیتنے کے لئے رونی کا فارم میں واپس آنا نہایت ضروری ہےتصویر: AP

فرانس نے اس عالمی کپ میں انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تین میچوں میں سے اسے دو میں شکست ہوئی جبکہ یہ ایک میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت:گوہر نذیر گیلانی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید