1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فٹبال ورلڈ کپ 2010 : کوالیفائنگ مرحلہ مکمل

19 نومبر 2009

آئندہ سال جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے فٹبال کے عالمی مقابلوں میں جگہ بنانے کے لئے کوالیفائنگ راونڈز مکمل ہوگئے ہیں اور حتمی کامیابی پانے والے بتیس ممالک کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Kal1

کوالیفائنگ راونڈز کا سلسلہ دنیا کے پانچ خطوں میں جاری تھا۔ آخری روز یورپ میں پرتگال، سلووینیا، یونان اور فرانس، افریقہ میں الجیریا اور جنوبی امریکہ میں یوروگوائے کے نام رہا۔ اسی دن آئرلینڈ، روس، بوسنیا، یوکرائن، مصر اور کوسٹوریکا کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔

کوالیفائنگ مقابلوں کے آخری دن کے ڈرامائی مقابلوں کے نتائج سے البتہ آئرلینڈ کی ٹیم خوش نہیں۔ فرانس کے ساتھ، آئرلینڈ کا مقابلہ آخری وقت تک برابر تھا۔ تاہم اضافی وقت میں کپتان تھیری ہنری کی مدد سے گالاس کے متنازعہ گول نے فرانس کو جیت دلادی۔ ڈی میں گالاس کو پاس دینے سے قبل، ہنری نے ہاتھ کے زریعے ''ہینڈلڈ بال'' فٹبال کو روکا تھا۔

گزشتہ روز کے مقابلوں کی دوسری خاص بات الجیریا کی مصر کے خلاف کامیابی رہی۔ سوڈان کے دارالحکومت میں الجیریا نے مصر کو ایک صفر سے شکست دے کر عالمی مقابلوں میں پہلی بار اپنے لئے جگہ بنائی۔ اس تاریخی کامیابی پر الجیریا کے علاوہ فرانس میں بھی الجیریا نژاد باشندوں نے پوری رات جشن منایا۔

ادہر یورپ ہی میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں سلووینیا نے روس کو دو صفر کے واضح فرق سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا۔ یونان، یوکرائن کے خلاف مقابلہ ایک صفر سے جیتنے میں کامیاب ہوا۔

چار دسمبر کو شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی فہرست یہ ہے۔

EUROPE

Flash-Galerie Russland Deutschland
تصویر: AP

Denmark

Germany

Spain

England

Serbia

Italy

Netherlands

Switzerland

Slovakia

Portugal

Greece

France

Slovenia

AFRICA

Streetfootballworld Festival 06 - Sieger
تصویر: AP

South Africa qualify as host

Ghana

Ivory Coast

Cameroon

Nigeria

Algeria

ASIA/OCEANIA

Australia

Japan

South Korea

North Korea

New Zealand

Central, North American and Cariribian

United States

Mexico

Honduras

SOUTH AMERICA

Brasilien - Argentinien
ارجنٹائن اور برازیل کے کوالیفائنگ مقابلے کا منظرتصویر: AP

Brazil

Paraguay

Chile

Argentina

Uruguay

رپورٹ: شادی خان سیف

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید