1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فون اور ڈرون صحت کے شعبے کے لیے بھی انقلاب

عاطف توقیر اے ایف پی
31 اگست 2017

ترقی پذیر ممالک میں ڈاکٹروں اور طبی مراکز کی کمی کی حالت میں فون اور ڈرونز ایک غیرمعمولی خدمت انجام دے رہے ہیں، جو معالج اور مریض کے درمیان فاصلوں کو سمیٹ کر رکھ دیتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2j8nx
Rwanda Drone Pictures
تصویر: DW/G. Kowene

احتیاط اور قبل از مرض بچاؤ کے طریقہ ہائے کار کی مدد سے صحت کو لاحق بہت سے خطرات کو ٹالا جا سکتا ہے۔ ترقی پزیر ممالک، جنہیں طبی نگہداشت اور مراکز کی کمی کا سامنا ہے اور طبی اسکریننگ اور ٹیسٹ انتہائی مہنگے ہیں، ایسے میں جدید ٹیکنالوجی بے انتہا کارآمد ثابت ہو رہی ہے۔

ٹیڈ گلوبل کی سالانہ کانفرنس میں اس بار ’خیال جنہیں پھیلایا جانا چاہیے‘ کے عنوان سے تنزانیہ میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں غریب افراد کے لیے صحت کے شعبے میں انقلابی طرز کی جدید ٹیکنالوجی کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

سیرالیون سے تعلق رکھنے والے روبوٹکس کے شعبے کے ایک ماہر ڈیوڈ سنگیہ کا خیال ہے کہ زیادہ ماہرین کو تربیت دینا ہی صحت کے شعبے میں موجود مسائل کا حل نہیں، بلکہ کینسر سے خلاف لڑائی میں ’مصنوعی ذہانت‘ کا استعمال کیا جانا بھی ضروری ہے۔ سنگیہ کی ٹیم آئی بی ایم افریقہ کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر سرطان کے مرض سے متعلق انتہائی ضروری معلومات جمع کر رہی ہے، جسے بعد میں استعمال کیا جائے گا۔

USA Global Robotics Challenge 2017
روبوٹکس کے شعبے میں غیرمعمولی پیش قدمی دیکھی جا رہی ہےتصویر: picture alliance/AP Photo/J. Martin

اس سافٹ ویئر کے ذریعے کارویکس میں رنگ کی تبدیلی کے ذریعے یہ جانچا جا سکے گا کہ آیا کسی مریض کو کارویکل کینسر کے خطرے کا سامنا ہے یا نہیں۔ کینسر کی اس قسم کی وجہ سے افریقہ میں سالانہ بنیادوں پر ساٹھ ہزار خواتین زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔

میسیچوسٹ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے وابستہ پراتک شاہ کا اس بابت کہنا ہے کہ اس حوالے سے کسی مہنگے ایم آر آئی یا سی ٹی اسکین کی بجائے عام کیمرے سے لی جانے والی تصویر بھی منہ کے سرطان کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے اور اس حوالے سے ایک خصوصی سسٹم تیار کیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے اس نظام کے تحت یہ نظام فوری طور پر ایسے کسی سرطان کے خطرات کا جائزہ دے دیتا ہے۔

افریقہ کے متعدد علاقوں میں اب ڈرونز کے ذریعے خون کی بوتلوں کی ایک علاقے سے دوسری علاقے تک منتقلی کا کام بھی جاری ہے۔ یہ ڈرونز کی بلڈبینک سے خون ہسپتالوں تک پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔ یہی ٹیکنالوجی اب دیگر ممالک دوسری طبی اشیاء کی ترسیل کے لیے بھی استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔