1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فلم ’ہرے رام ہرے کرشنا‘ کے ری میک کی تیاری

29 جولائی 2010

معروف بالی وُڈ ’ایور گرین‘ اداکار دیو آنند سن 1971ء کی ہٹ فلم ’ہرے رام ہرے کرشنا‘ کا ری میک بہت جلد بنانے والے ہیں۔ چھیاسی سالہ ایکٹر کے جوش میں آج بھی کوئی کمی نہیں ہے۔

https://p.dw.com/p/OX4U
بالی وُڈ اداکار اور ہدایت کار دیو آنندتصویر: AP
Flash-Galerie Supermacht Indien - 60 Jahre demokratische Verfassung
بالی وُڈ سُپر سٹار امیتابھ بچنتصویر: AP

دیو آنند کے مطابق فلم ’ہرے رام ہرے کرشنا‘ کے ری میک کی سکرپٹ تیار ہے۔’’شائقین ’ہرے رام ہرے کرشنا‘ کو نئے انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں، مجھے معلوم ہے۔ میں اسے نیپال میں بہت جلد بناوٴں گا۔‘‘ دیو آنند نے بدھ کے روز صحافیوں کو مزید بتایا کہ فلم ڈرگس اور ہپیز کے بارے میں تھیں، ڈرگس تو آج بھی ایک بڑا فیکٹر ہیں۔

Amar Singh Indien Politiker Samajwadi Partei
بھارتی سیاست دان امر سنگھتصویر: AP

اداکار دیو آنند ہدایت کار بھی ہیں تاہم بحیثیت ایک ہدایت کار ان کی فلمیں بوکس آفس پر ہٹ نہ ہو سکیں۔ ان کی فلمیں 'لَو ایٹ ٹائم سکوائر‘، ’سینسر‘ اور ’مسٹر پرائم منسٹر‘ اتنی کامیاب نہ ہو سکیں جتنی کہ دیو آنند کو امید تھی۔ لیکن ایکٹر آنند کے حوصلے تب بھی پست نہیں ہوئے ہیں، انہوں نے دلبرداشتہ ہونے کے بجائے فلم 'ہرے رام ہرے کرشنا‘ کا ری میک بنانے کا ذہن بنا لیا ہے۔

ایک اور فلم 'چارج شیٹ‘ میں دیو آنند بہت ہی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ آنند نے اس فلم میں سماج وادی پارٹی سے برطرف کئے جانے والے سیاست دان امر سنگھ کو بھی رول دیا ہے۔ امر سنگھ اس فلم میں وزیر داخلہ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

دیو آنند نے امر سنگھ کے بارے میں بتایا کہ وہ پارلیمانی رکن لگ رہے ہیں۔’’آپ امر سنگھ کی آنکھوں میں ملک کا وزیر داخلہ بننے کا خواب دیکھ سکتے ہیں۔ سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے۔‘‘

رپورٹ: گوہر نذیر گیلانی/خبر رساں ادارے

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں