1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

فضائی آلودگی، پاکستان میں کئی پروازیں تعطل کا شکار

25 نومبر 2021

پاکستان کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی حد سے بڑھ جانے کے باعث کئی پروازیں گھنٹوں تعطل کا شکار ہوئیں۔

https://p.dw.com/p/43TyE
تصویر: Rana Sajid Hussain/Pacific Press Agency/imago images

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان  سیف اللہ کے مطابق کراچی سے دبئی اور استنبول جانے والی پروازوں سمیت کئی پروازیں فضائی آلودگی کے باعث وقت پر پرواز نہ کر پائیں۔ بیس ملین آبادی کے شہر کراچی کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔

پنجاب میں بھی صورتحال کچھ بہتر نہیں۔ لاہور جیسے بڑے شہر پر سموگ کی گہری چادر چھائی ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق کسانوں کی جانب سے جلائے جانے والا بھوسا، گاڑیوں اور فیکٹریوں سے نکلنے والی گیسیں فضائی آلودگی کا سبب بن رہی ہیں۔

پاکستان میں اکتوبر اور نومبر میں سموگ کا مسئلہ گھمبیر ہو جاتا ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان حسن خاور کا کہنا ہے کہ لاہور کے مضافات میں فیکٹریوں کی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں اور اینیٹوں کے بھٹے لاہور میں فضائی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں۔ حکام کی جانب سے اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں۔ خاور کے مطابق آلودگی کا باعث بننے والی فیکڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہےا ور کسانوں پر بھی جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے لیے جانے والے اقدامات اب تک سود مند ثابت نہیں ہو رہے۔

شہری آلودگی سے پریشان ہیں اور دمے اور دیگر امراض کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔