1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرینکفرٹ کتاب میلہ، بھارتی ناشرین کی پذیرائی

15 اکتوبر 2009

فرینکفرٹ کتاب میلہ اپنی پوری آب و تاب سے جاری و ساری ہے۔ آج میلے کا دوسرا باقاعدہ دن ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک خاص طور سے بھارت اور پاکستان سے بھی اِس بار شرکت بھرپور ہے۔

https://p.dw.com/p/K77N
تصویر: AP

بھارت سال 2006ء میں اس میلے کا اعزازی ملک تھا، جس کے بعد اس میلے میں بھارتی ناشرین کی پذیرائی میں ہر گزرتے سال اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سال کے میلے کا اعزازی مہمان ملک چین ہے لیکن جنوبی ایشیا سے بھی ناشرین کی ایک بڑی تعداد اِس میلے میں شریک ہے۔ بھارت اور پاکستان کے سٹالز پر بھی اِس بار خوب رونق ہے۔

فرینکفرٹ کتاب میلے میں بھارت کے مشہور اسلامی مفکر مولانا وحید الدین خان کے بیٹے اور گڈ ورڈ بکس نامی پبلشنگ ہاؤس کے بانی ثانی حسنین خان بھی موجود ہیں۔ ہمارے ساتھی انعام حسن نے ثانی حسنین سے ان کے اسٹال پر موجود اسلامی کتب اور بھارت میں پبلشنگ ہاؤسز کی صورتحال کے بارے میں بات چیت کی۔