1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرانسیسی سیکولرازم، سکول کا نام مقتول ٹیچر پر رکھنے سے انکار

8 فروری 2021

سیموئیل پیتی نے پچھلے سال اکتوبر میں پیغمبر اسلام کے خاکے کلاس روم میں دکھائے تھے جس کے بعد ایک چیچن نژاد شخص نے ان پر حملہ کرکے ان کا سر تن سے جدا کر دیا تھا۔

https://p.dw.com/p/3p45r
Frankreich | Gedenken an getöteten Lehrer in Paris - Samuel Paty
تصویر: Lewis Joly/dpa/picture-alliance

جنوبی فرانس میں بحیرہ روم کے ساحل کے قریبی قصبے اولی اولے کے میئر رابرٹ بینےووں تی کی خواہش تھی کہ اس ٹیچر کو خراج عقیدت دینے کے لیے 'دی یوکلپٹس‘ نامی ایک مڈل اسکول کا نام تبدیل کرکے مقتول ٹیچر کے نام پر رکھ دیا جائے۔

تاہم اسکول کی انتظامیہ، والدین اور ٹیچرز کی مخالفت کے بعد میئر کو اپنا یہ فیصلہ واپس لینا پڑا۔فرانسیسی مسلمانوں کی تنظیم ماکروں کی تجاویز سی متفق

فرانس سیکولرازم پر منقسم

میئر رابرٹ بینے ووں تی کا تعلق قدامت پسند جماعت 'ری پبلک‘ سے ہے۔ ان کے خیال میں اسکول کا نام مقتول ٹیچر سیموئیل پیتی کے نام پر رکھنے سے فرانسیسی جمہوریہ کو وقار حاصل ہوتا۔

 ٹی وی چینل فرانس تھری سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیچر کو جس گھناؤنے انداز میں مارا گیا، انہیں اعزاز دینا ملک کے مفاد میں تھا۔

Frankreich Nach der Ermordung von Samuel Paty | Grundschule in Cap d'Ail Ecole Saint Antoine
سینٹ انٹوئن کے ایلیمینٹر اسکول کا نام تبدیل کر کے سیموئیل پیری کیا جا رہا ہےتصویر: BBO Studio - Thierry

تاہم مقامی لوگوں نے اس کی کھل کر مخالفت کی۔ بعض ٹیچروں کا کہنا تھا کہ مقتول ٹیچر کو ضرور خراجِ عقیدت پیش کیا جانا چاہییے، لیکن اس طرح نہیں۔ ایک ٹیچر نے کہا "ایسا کرنے سے تو ہمارا اسکول بھی ٹارگٹ بن سکتا ہے۔ اس لیے ہمیں ایسے کسی اقدام سے گریز کرنا چاہییے۔"فرانسیسی ٹیچر کے سر قلم کرنے کے الزام میں مزید چار طلبہ گرفتار

انتہا پسندوں کا خوف

اس مسئلے پر فرانس میں رائے منقسم ہے۔ سکیولر اقدار میں یقین رکھنے والے حلقوں نے اسکول انتظامیہ کے فیصلے کو "شرمناک" قرار دیا اور اسے انتہاپسندوں کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیا۔

اس کی وجہ خوف ہے یا کچھ اور لیکن گاؤں کے لوگ اس مسئلے پر زیادہ کچھ کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں ڈی ڈبلیو نے بھی کئی افراد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں نے کچھ کہنے سے معذرت کی۔

Frankreich Nach der Ermordung von Samuel Paty | Illustration neue Grundschule Béziers
بیزیر کے قصبے نے ایک اسکول کو مقتول سیموئیل پیتی سے منسوب کر دیا ہےتصویر: Ville de Béziers

سیموئیل پیتی کے نام پر اسکول

فرانس میں بعض اسکولوں نے اپنے نام تبدیل کر کے سیموئیل پیتی کے نام کا انتخاب ضرور کیا ہے۔ اس تناظر میں اولی اولے گاؤں کو استثنیٰ حاصل ہوا ہے کیونکہ اس نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ اس گاؤں سے تین سوکلو میٹر مغرب میں بیزیر کے قصبے نے ایک اسکول کو مقتول سیموئیل پیتی سے منسوب کر دیا ہے۔فرانس ميں تین نوجوانوں پر دہشت گردانہ جرائم کی سازش کی فرد جرم عائد

اسی طرح ساحلی مقام کاپ ڈائل میں واقع ایک اسکول کو بھی مقتول ٹیچر کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ نام یہ تبدیلی رواں برس جون سے عمل میں آئے گی۔ کاپ ڈائل کے میئر کے مطابق وہاں تین سو افراد کی مخالفت کے باوجود اسکول کا نام تبدیل کر دیا گیا۔

لیزا لوئیس، پیرس (ع ج، ش ج)