1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی ماحولیاتی کانفرنس: معاہدہ طے پا گیا

16 دسمبر 2018

عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 24 میں ایک نئے عالمی معاہدے پر اتفاق کر لیا گیا۔ پولینڈ کے جنوبی شہر کاٹوویٹس میں منعقدہ کانفرنس کے آخری روز دو سو ممالک کے مندوبین نے اس نئے معاہدے کی منظوری دی۔

https://p.dw.com/p/3ACp0
Polen, COP24-Präsident Michal Kurtyka während einer Abschlusssitzung der COP24-Klimakonferenz 2018 in Katowice
تصویر: Reuters/K. Rempel

معاہدے کے اہم نکات

ہفتے کی شب منظور کیے گئے اس ایک سو چھپن صفحاتی مفصل معاہدے میں کے چند اہم نکات یہ ہیں:

  • معاہدے میں سن 2015 کی پیرس کلائیمیٹ ڈیل پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا ہے۔ معاہدے میں شامل ممالک ضرر رساں گیسوں کا اخراج کم کرنے اور انہیں مانیٹر کرنے کے طریقہ کار پر متفق ہوئے۔
  •  ڈیل کے مطابق غریب ممالک کو تحفظ ماحول کے منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے باعث ہونے والے نقصان کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔

جن امور پر اتفاق نہ ہو پایا

دو سو ممالک کے مندوبین مسلسل کوششوں کے باوجود بھی کوپ 24 کے دوران کئی اہم معاملات پر متفق نہیں ہو پائے۔ ایسے چند موضوعات درج ذیل ہیں:

برازیل اور اس کے ہم نوا ممالک مارکیٹ میں نئے ’کاربن کریڈیٹ نظام‘ بنانے پر متفق نہیں ہوئے۔ اب یہ معاملے مستقبل میں طے کیا جائے گا۔

سعودی عرب اور چند دیگر ممالک کو اقوام متحدہ کی موسیمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں بین الحکومتی پینل (آئی پی سی سی) کی اہم اور تاریخی اہمیت کی حامل رپورٹ میں اخذ کردہ نتائج پر اعتراض تھا۔ اس لیے معاہدے میں اس رپورٹ کی ’بر وقت تکمیل‘ کی تعریف کرنے پر ہی اکتفا کیا گیا۔

حتمی معاہدے میں بحیثیت مجموعی زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کے بارے میں الفاظ پر اتفاق نہیں ہو پایا۔

ش ح/ ع س (ڈی پی اے، اے پی، اے ایف پی)

’پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتا ہے‘