1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شعیب اختر کی سزا کے خلاف ایپلیٹ کمیٹی کا اجلاس

4 مئی 2008

کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ کیا شعیب اختر پر عائد پانچ سال کی پابندی کو عبوری طور پرختم کیا جائے یا نہیں

https://p.dw.com/p/Dt5I

شعیب اختر پر پانچ سال کی پابندی کی عبوری معطلی کے لئے آج ایپلیٹ کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔ ایپلیٹ کمیٹی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ آفتاب فرخ کا کہنا ہے کہ آج اس بات پر غور کیا جائے گا کہ شعیب اختر پر پابندی کو وقتی طور پرختم کیا جا ئے یا نہیں۔ واضح رہے کہ انڈین پرمیئر لیگ حکام کی طرف سے سزا یافتہ شعیب اختر کو لیگ نہ کھیلنے کی اجازت پر یہ خصوصی سماعت کی جائے گی۔ تاکہ شعیب اختر انڈین لیگ کھیل سکیں۔ اس سے قبل انڈین لیگکے حکام نے کہا تھا کہ ایسا کوئی بھی کھلاڑی لیگ نہیں کھیل سکتا جس پر اس کے اپنے ملک نے ہی پابندی عائد کی ہو۔ واضح رہے کہ شعیب اختر پر لگائی جانے والی پابندی پر باقاعدہ سماعت جون کو ہو گی۔