1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سیکس سکینڈل: نیویارک گورنر مستعفی ہوگئے

13 مارچ 2008

شدید دباﺅ کے باعث جنسی سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث نیو یارک کے گورنر‘Eliot Spitzer کو بالآخر اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔

https://p.dw.com/p/DYDs
تصویر: dpa

Spitzer کو ڈیموکریٹ سینیٹر اور صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

جنسی سکینڈل معاملے کی تحقیقات کا علم رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ Eliot Spitzer نے جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث کئی پیشہ ور عورتوں اور کال گرلز کے لئے کم از کم پندرہ ہزار امریکی ڈالرز کی رقم خرچ کی ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ Spitzer نے ایک ہزار ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے کال گرلز کی جسمانی خدمات حاصل کی ہیں اور گُزشتہ چند ماہ میں انہوں نے کم از کم آٹھ مرتبہ ایسا کیا۔

وہ پہلے ہی اپنے اہل خانہ اور نیو یارک کے عوام سے کھلم کھلا معافی مانگ چکے ہیں۔ڈیموکریٹ پارٹی میں ذرائع کا کہنا ہے کہ Spitzerکے پاس استعفے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں بچا تھا۔

Spitzer نے جنوری سن دو ہزار سات میں بھاری جیت کے بعد امریکی ریاست نیو یارک میں گورنر کی حیثیت سے کام کرنا شروع کیا تھا۔اس سے قبل وہ آٹھ برس تک اٹارنی جنرل کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔

بدعنوانی کے خلاف جنگ میں ان کے مثبت کردار کے لئے انہیں Sheriff of Wallstreet اور
Mr Clean جیسے خطاب حاصل ہوئے لیکن اب جنسی سکینڈل میں ان کا نام آنے کی وجہ سے ان کی شخصیت اور ساکھ‘ دونوں ہی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔