1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سینٹ پیٹرز برگ میں بم دھماکا، 10 ہلاک

3 اپریل 2017

روس کے دوسرے سب سے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں قریب 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ بم دھماکا سینٹ پیٹرز برگ کی زیر زمین ریلوے میں ہوا۔

https://p.dw.com/p/2aZLs
Russland Explosion Metro in Sankt Petersburg
تصویر: Reuters

ایمرجنسی سروسز نے روسی نیوز ایجنسیوں کو بتایا کہ سینٹ پیٹرز برگ کے زیر زمین ریلوے کے نظام میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 10 کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق قبل ازیں سینٹ پیٹرز برگ کے میٹرو نظام کی انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ ٹرین کے ایک ڈبے میں نامعلوم چیز کا دھماکا ہوا ہے۔ بعد ازاں ذرائع نے روسی نیوز ایجنسیوں کو مطلع کیا کہ ’’ابتدائی اعداد وشمار کے مطابق قریب 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘‘۔

روسی نیوز ایجنسیوں نے کریملن کے ایک ترجمان دیمتری پیشکوف کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو اس دھماکے کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ پوٹن آج اس شہر کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ بیلا بیلاروس کے صدر سے ملاقات کریں گے۔ اس واقعے کے بعد صدر پوٹن نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Russland Präsident Putin in Sankt Petersburg
پوٹن آج اس سینٹ پیٹرز برگ میں بیلاروس کے صدر سے ملنے والے ہیںتصویر: picture-alliance/dpa/M. Metzel

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق روس کے شمالی شہر سینٹ پیٹرز برگ کی زیر زمین ریلوے کی انتظامیہ نے بتایا تھا کہ دھماکے کے بعد کئی ایک اسٹیشن بند کر دیے گئے ہیں اور وہاں سے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

اے پی کے مطابق سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق یہ دھماکا شہر کے مرکز کے ایک اسٹیشن پر ہوا۔ تصاویر میں کئی ایک لوگوں کو ٹرین کے فرش پر پڑے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ٹرین کا ایک دروازہ دھماکے سے تباہ نظر آ رہا ہے۔