1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سیلفی لیتے ہوئے ہلاکتیں: بھارت پہلے نمبر پر

صائمہ حیدر
18 نومبر 2016

اگلی بار جب آپ بھارت کے شہر ممبئی میں ہوٹل تاج محل جائیں، کسی خطرناک پہاڑی پر کھڑے ہوں یا قریب آتی کسی ٹرین کو دیکھ رہے ہوں تو سیلفی بنانے کے بجائے ان مناظر سے محض لطف اندوز ہوں تو بہتر ہوگا۔

https://p.dw.com/p/2SusM
Indien Selfie
ماہرین سوشل میڈیا پر  تصاویر کے لیے زیادہ سے زیادہ ’لائیکس‘ کی خواہش کو پُر خطر سیلفیاں لینے کے دوران ہونے والی اموات کا ذمّہ دار ٹھہراتے ہیںتصویر: imago/Pacific Press Agency

امریکا میں قائم کارنیگی میلون یونیورسٹی اور دہلی کے ’اندرا پراستھا انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ کے ادارے کی جانب سے شائع کیے جانے والے ایک جائزے کے مطابق مندرجہ بالا طریقے سیلفی بنانے کے طریقوں نے چھہتر بھارتی شہریوں کی جان لے لی ہے۔

 اِس جائزے کو’ می، مائی سیلف اینڈ مائی کِیلفی‘ کے عنوان سے شائع کیا گیا ہے۔ جائزے میں درج اعداد وشمار کے مطابق بہترین سیلفی بنانے کے جنون میں بھارت میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اسی مدت میں دنیا بھر میں سیلفی بنانے کے دوران ہونے والی اموات کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔

 ماہرین نے سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ پر تلاش کی خصوصی تکنیک استعمال کرتے ہوئے مارچ سن دو ہزار چودہ کے بعد سے اب تک بھارت میں ایک سو ستائیس ’سیلفی اموات‘ کی تصدیق کی ہے۔

Indien Kühe Kuh Mann macht Selfie mit einer Kuh
سیلفی بنانے کے نت نئے طریقوں نے چھہتر بھارتی شہریوں کی جان لے لی ہےتصویر: Getty Images/S.Panthaky

  ماہرین سوشل میڈیا پر  تصاویر کے لیے زیادہ سے زیادہ ’لائیکس‘ اور تبصروں کی خواہش کو پُر خطر سیلفیاں لینے کے دوران ہونے والی اموات کا ذمّہ دار ٹھہراتے ہیں۔

 عالمی سطح پر ’سیلفی کِلنگ‘ میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جہاں خطرناک جگہوں پر سیلفی بنانے کا شوق نو افراد کی جان لے چکا ہے جبکہ اِس فہرست میں بالترتیب آٹھ اور چھ ہلاکتوں کے ساتھ  امریکا اور روس تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔