1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سیرینا ولیمزبھی فرنچ اوپن سے باہر

عاطف توقیر / مقبول ملک3 جون 2009

فرنچ اوپن کے خواتین کے انفرادی مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر سات Svetlana Kuznetsova کے ہاتھوں عالمی نمبر دو امریکی کھلاڑی سیرینا ویلیمز شکست کے بعد اس ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔

https://p.dw.com/p/I2zg
سیرینا ولیمز بھی ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیںتصویر: AP

Svetlana نے پیرس میں کھیلے جانے والے سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے ایک کوارٹر فائنل مقابلے میں سیرینا ویلیمز کو سات چھ، سات تین، پانچ سات اور سات پانچ سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ سورانا کریسٹیا سے ہو گا۔

سیرینا ویلیمز کے اس ایونٹ سے خارج ہونے کے بعد عالمی نمبر ایک روسی کھلاڑی دینارا سافینا کی اس ٹورنامنٹ میں فتح کی راہ خاصی ہموار دکھائی دے رہی ہے۔ سافینا پہلے ہی سیمی فائنل تک رسائی میں کامیاب ہو چکی ہیں۔ دینارا سافینا جمعرات کے روز سلوواکیہ کی Dominika Cibulkova کی مدمقابل ہوں گی۔ تاہم فرنچ اوپن ٹینس میں ایک کے بعد ایک اپ سیٹ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ لہٰذا سافینا کے لئے اس ایونٹ میں کامیابی بہرحال ایک چیلنج ہو گی۔

Roger Federer
راجر فیڈرر سیمی فائنل تک رسائی میں کامیاب ہو چکے ہیںتصویر: AP

مردوں کے انفرادی مقابلوں میں عالمی نمبر تین اور پوری فارم میں نظر آنے والے برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے بھی پیرس میں جاری ان مقابلوں سے خارج ہو چکے ہیں۔ کوارٹر فائنل میں انہیں Fernando Gonzalez نے آؤٹ کلاس کر دیا تھا۔ گونزالز نے اینڈی مرے کو چھ تین، تین چھ، چھ صفر اور چھ چار سے شکست دی۔

عالمی نمبر ایک ہسپانوی کھلاڑی رافائل نادال پہلے ہی اس ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ تاہم عالمی نمبر دو راجر فیڈرر ابھی اس ٹورنامنٹ میں موجود ہیں۔ راجر فیڈرر سیمی فائنل میں Gael Monfils کا سامنا کریں گے۔