1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سری لنکا کی ٹیم پر دہشت گردانہ حملہ : چھ کھلاڑی زخمی، آٹھ افراد ہلاک

3 مارچ 2009

لاہورمیں منگل کی صبح ایک خون ریز دہشت گردانہ حملے میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑی زخمی اور مہمان ٹیم کے سیکیورٹی اسکواڈ میں شامل چھ پولیس اہلکار وں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

https://p.dw.com/p/H4Ww
اس واقعے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سریز منسوخ کر دی گئی ہےتصویر: picture-alliance/ dpa

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے کھلاڑیوں میں کمارسنگاکارا، کپتان مہیلا جے وردھنےاور سماراویرا بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جے وردھنے کی ٹانگ پر گولی لگی ہے۔ جن گاڑیوں پر فائرنگ ہوئی ان میں ایمپائرز کو لانے والی گاڑی بھی شامل ہیں جن میں سے ایک ایمپائر شدید زخمی ہیں۔

Anschlag auf Cricket Team in Pakistan
واقعے کے بعد امدادی کارروائیوں کا ایک منظرتصویر: picture-alliance/ dpa

اس دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلی جانی والی ٹیسٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے اور سری لنکن کھلاڑی واپس اپنے وطن روانہ ہو رہے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 12 تھی اور ان میں سے ایک دہشت گرد ایک دکان کے آگے ایک بیگ پھینک کر فرار ہوگیا جس میں سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ قذافی سٹیڈیم کے سیکورٹی اہلکار کے مطابق فائرنگ سے قبل بم بھی پھینکے گئے۔

Thilan Samaraweera Cricket Spieler Anschlag in Lahore Pakistan
کھیل کے دوسرے روز ڈبل سنچری بنانے والے سماراویرابھی زخمی ہوئے ہیںتصویر: AP

عینی شاہدین کے مطابق جائے حادثہ سے ایک راکٹ لانچر بھی ملا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بلٹ پروف جیکٹیں پہنی ہوئی تھیں اور وہ تربیت یافتہ دہشت گرد معلوم ہوتے تھے۔

Anschlag auf Sri Lanka Cricket Team in Lahore Pakistan
دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کیتصویر: AP

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سری لنکا کی ٹیم اپنی بس میں قذافی سٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل کھیلنے جارہی تھی۔ واقعے کے فوری بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور زخمی کھلاڑیوں کو سروسز اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جہاں پر انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر کھیل پیر آفتاب شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے سے غیر یقینی کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور غیر ملکی ٹیمیں دورہ پاکستان سے ہچکچائیں گی۔ آفتاب شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے پر سری لنکن حکومت اور قوم سے معافی مانگتے ہیں۔