1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

راج کوٹ ٹیسٹ، ویراٹ کوہلی کا ایک نیا ریکارڈ

5 اکتوبر 2018

بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی نے راج کوٹ ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کی چوبیسویں سنچری بنا کر ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی بلے بازی ناکام ہونے کی وجہ سے بھارت کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/362pq
Indien Hyderabad Cricket Testspiel mit Bangladesch Virat Kohli, Wriddhiman Saha
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Rahi

بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی راج کوٹ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کی 123 ویں اننگز میں 24 ویں سنچری بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ یوں انہوں نے آسٹریلوی لیجنڈ کھلاڑی سر ڈان بریڈ مین کے بعد کم ترین میچوں میں یہ اعزاز حاصل کر لیا۔ ڈان بریڈ مین نے اپنی 63 ویں اننگز میں چوبیسویں سنچری بنائی تھی۔

سچن تندولکر نے چوبیسویں سنچری اپنی 125ویں اننگز میں، سنیل گواسکر نے 128ویں میں اور آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے 128 اننگز میں بنائی تھی۔

راج کوٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ناکام ہو گئے اور کھیل کے اختتام تک چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 96 ربز ہی بن سکے تھے۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی ٹیم پانچ سو رنز کی برتری حاصل کر سکتی ہے۔

بھارتی بلے بازوں نے اپنی پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 649 رنز بنائے۔ بھارت نے نو کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کامیاب ترین بولر دیوندر بشُو رہے، جنہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی بلے بازی میں اہم بات ویراٹ کوہلی کی شاندار سنچری تو تھی ہی لیکن بھارتی قومی ٹیم کے لیے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اٹھارہ سالہ پرتھوی شاؤ کی عمدہ اننگز بھی شائقین کے لیے لطف اندزوی کا باعث رہی۔ انہوں نے 134 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ بھارت کی طرف سے رویندر جدیجہ  نے بھی سو رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ وکٹ کیپر بلے باز ریشبح پنت نے بانوے رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

ناقدین پرتھوی شاؤ کی پہلی بین الاقوامی اننگز دیکھتے ہی ان کا موازنہ مایہ ناز کرکٹر سچن تندولکر سے کرنے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بالخصوص شاؤ کی اس اننگز کی بہت زیادہ ستائش کی جا رہی ہے۔ یہاں تک کہ کئی مایہ ناز سابق کھلاڑیوں سمیت سچن تندولکر نے خود بھی شاؤ کے کھیلنے کے انداز کو سراہا ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں