1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دورہ یورپ کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

5 ستمبر 2009

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں ماہ کے دورہ یورپ کے لئے پاکستان کی 17رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ حسن سردار کی سربراہی میں کام کرنے والی پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی نے لاہور میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد جس ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/JT1r
تصویر: AP
Zeeshan Ashraf
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ذیشان اشرفتصویر: AP

اس میں عالمی شہرت یافتہ پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سہیل عباس کی واپسی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی جو نیئر ٹیم کے ہاف بیک ذیشان علی بھی پہلی مرتبہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

البتہ یورپ میں لیگ ہاکی کھیلنے والے چار سینئر کھلاڑیوں ریحان بٹ، وسیم احمد ، عباس حیدر اور سلمان اکبر کی شمولیت کو ٹیم انتظامیہ کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ آزمودہ کار سینٹر ہاف محمد ثقلین کو ان کے طویل کیرئیر میں پہلی مرتبہ خراب کارکردگی کی بنا پر ڈراپ کر دیا گیاہے۔

محمدثقلین کو ٹرائلز میں شرکت کا موقع دیے بغیر ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوے چیف سلیکٹر حسن سردار کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ ثقلین کی حمایت کی ہے،تاہم اب وہ عمر کے اس حصے میں آچکے ہیں، جہاں ان کی کاکردگی زوال پذیر ہے۔ انہیں ایشیا کپ اور اذلان شاہ ٹورنامنٹس میں ٹیم انتظامیہ نے کسی بھی میچ میں مکمل پر طور پر حصہ لینے کا موقع نہیں دیا۔ محمد فرید کی صورت میں ثقلین کا نعم البدل تیار ہو چکا ہے۔

Field Hockey World Cup in Moenchengladbach western Germany
ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کا آغاز فرانس سے ہوگاتصویر: AP

حسن سردار کا کہنا تھا پاکستانی ٹیم کے لئے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راﺅنڈ کی تیاری کے حوالے سے دورہ یورپ کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور ٹیم اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

پاکستان ہاکی ٹیم دورہ یورپ کا آغاز27ستمبر سے فرانس میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے کرے گی۔ بعد ازاں وہ پولینڈ میں دو اور بیلجیئم میں بھی تین ٹیسٹ کھیلے گی۔

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: ذیشان اشرف (کپتان )،ناصر احمد)گول کیپر(، سہیل عباس، ایم عمران ، ایم عرفان ، فرید احمد ، سجاد انور، ذیشان علی، سبطین رضام ایم راشد،وقاص شریف، شفقت رسول، حسیم خان ، محمد زبیر، اختر علی ، شکیل عباسی اور طارق عزیز۔

رپورٹ: طارق سعید، لاہور

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں