1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دبئی میں جرمن اکتوبر میلے کے انعقاد کا منصوبہ، میونخ حیران

1 مئی 2021

جرمن شہر میونخ کی انتظامیہ نے اکتوبر میلے کی خلیجی ریاست دبئی میں منعقد کیے جانے کی خبروں سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔ انتظامیہ نے اس مناسبت سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹوں پر حیرانی کا اظہار بھی کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3sq1f
Kombobild | Oktoberfest und Dubai

جنوبی جرمن ریاست باویریا کے دارالحکومت میونخ کی انتطامیہ بیئر نوشی  کے دنیا کے سب سے بڑے اور مشہور فیسٹیول 'اکٹوبر فیسٹ‘ کی کسی اور مقام پر منتقلی پر حیرت کا شکار ہے۔ اس مناسبت سے میونخ شہر کی بلدیہ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے ہے کہ اس قسم کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

رواں برس کا اکتوبر فیسٹ منسوخ کر دیا گیا

میونخ سٹی انتظامیہ کا بیان

اکتوبر میلے کے دبئی انعقاد کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹوں کے تناظر میں میوںخ شہر کی انتظامیہ کے بیان میں کہا گیا کہ اکتوبر میلہ میونخ سے وابستہ ہے اور اس کا انعقاد  بنیادی طور پر میوںخ ہی میں کیا جا سکتا ہے۔ اس بیان میں واضح کیا گیا کہ جن منتظمین نے اس میلے کے دبئی میں انعقاد کا اعلان کیا ہے، ان سے میوںخ شہر کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی شہر کی اس فیسٹیول میں شرکت کا کوئی امکان ہے۔

Deutschland Oktoberfest in München
دبئی کے مجوزہ میلے میں بھی میونخ کے اکتوبر فیسٹ کی طرح بیئر و خوراک کے ساتھ رنگ برنگی تفریح مہیا کی جائے گیتصویر: Sammy Minkoff/imago images

قانونی کارروائی کرنے کا امکان

اکتوبر میلے کے مرکزی منتظم کار کلیمینز باؤگیرٹنر کا کہنا ہے کہ رواں برس کورونا وبا کی شدت کے تناظر میں اس کا بہت ہی کم امکان ہے کہ میلے کا انعقاد ہو سکے۔ انہوں نے دبئی میں اکتوبر میلے کے منعقد کیے جانے کے تصور کو رد کرتے ہوئے اسے لغو قرار دیا۔

لاہور میں ’اکتوبر فیسٹ‘ اور جرمن فوڈ فیسٹیول

میونخ میں بیئر فیسٹیول کے انعقاد کے انچارج کلیمینز باؤگیرٹنر کا کہنا ہے کہ اس میلے کو قانونی تحفط دینے کے قانونی پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اکتوبر فیسٹ کے لیے بیئر اور خوراک فراہم کرنے والوں کے ساتھ ساتھ رنگ برنگی تفریح مہیا کرنے والی کمپنیوں نے بھی دبئی میلے کے انعقاد کے حوالے سے لا علمی ظاہر کی ہے۔ میونخ تھیئٹریکل ایسوسی ایشن کے سربراہ پیٹر باؤش نے بھی کہا ہے کہ انہیں کسی ذرائع سے (دبئی) جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Deutschland München | Musiker | Bayerische Blaskapelle
رواں برس کورونا وبا کی وجہ سے میونخ میں اکتوبر میلے کے انعقاد کا امکان بہت کم ہےتصویر: Raimund Kutter/imageBROKER/picture alliance

دبئی 'اکٹوبر فیسٹ‘ کی پلاننگ

دبئی میں اکتوبر میلے کے انعقاد کی خبروں نے جرمنی میں حیرانی پھیلا دی ہے۔ اس میلے کے منتظم چارلس بلوم نامی وہ شخصیت ہیں جو جرمن دارالحکومت برلن میں کرسمس مارکیٹ کا انتظام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی میں اکتوبر میلے کے انعقاد میں دلچسپی لینے والے ایک اور فرد کا تعلق بھی جرمنی سے ہے۔ یہ شخص میونخ میں ایک ریستوراں کا سابق مالک ڈرک اِپن ہیں۔ ڈرک اِپن آج کل دبئی میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

موج اور مستی کا میلہ: اکتوبر فیسٹیول شروع ہو گیا

دبئی اکتوبر فیسٹ کے لیے درجنوں خیموں، بیئر کے ٹھیلوں، خوراک کے اسٹالوں کے ساتھ ساتھ دلچسپ تفریحی جھولوں اور رائیڈز کی پلاننگ کی گئی ہے۔ یہ اکتوبر فیسٹ دبئی منعقدہ ورلڈ ایکسپو کے پہلو میں اکتوبر سے مارچ سن 2022 تک منعقد کیا جائے گا

ربیکا اشٹاؤڈن مائر (ع ح / ک م)