1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خواتین سے امتیازی سلوک

13 نومبر 2008

ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل جینڈر گیب رپورٹ2008 کے مطابق پاکستان میں خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہے۔

https://p.dw.com/p/FuEq
مردوں کے مقابلے میں خواتین کی اجرت کے حوالے سے پاکستان کا نمبر 60 ہے۔تصویر: AP

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس موضوع کے حوالے سے کارکردگی کے لحاظ سے 130 ممالک میں پاکستان 127 ویں نمبر پر ہے۔

اس رپورٹ میں خواتین کی خود انحصاری کے بجائے صنفی امتیاز کے موضوع پرمختلف ممالک کا جائزہ لیا جاتا ہے اوراس حوالے سے 14 انڈیکس مقررکیے گئے ہیں جن کے تحت اقتصادی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت اور انہیں حاصل مواقع، صحت و تعلیم اور سیاسی خودانحصاری کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان تقریبا تمام انڈیکسز می‍ں بہت پیچھے ہے۔ تاہم سیاسی خودانحصاری کےا نڈیکس میں پاکستان 50ویں نمبر پرہے۔

خواتین کی شرح تعلیم اور افرادی قوت میں پاکستان کا نمبر117 ہے، متوقع صحت مند زندگی میں 115، پرائمری اسکولوں میں لڑکیوں کے داخلے کی شرح میں 110 اور مردوں کے مقابلے میں خواتین کی اجرت کے حوالے سے پاکستان کا نمبر 60 ہے۔ اس رپورٹ میں 130 ممالک میں سماجی و اقتصادی شعبوں میں موجود امتیازات کی نشاندہی کی جاتی ہے۔

دوسری جانب جمعرات کے روز پاکستانی قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران امور داخلہ پر وزیر اعظم کے مشیر رحمان ملک نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ تین سال کے دوران 1019 کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا اور 1931 زیادتی کا نشانہ بنیں۔