1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

حدیدہ پر قبضے کی لڑائی شہر کی گلیوں میں پہنچ گئی

11 نومبر 2018

خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ پر قبضے کی لڑائی انتہائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ اس شہر پر قابض ایران نواز حوثی ملیشیا یمنی فوج کو شدید مزحمت دے رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/383AD
Jemen Hodeida Regierungstruppen rücken vor
تصویر: Getty Images/AFP/K. Ziad

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے ذرائع نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ حدیدہ پر قبضے کی لڑائی اب شہر کی گلیوں میں داخل ہونا شروع ہو گئی ہے اور حوثی ملیشیا کو شدید حملوں کا سامنا ہے۔ دوسری جانب اس لڑائی میں یمنی صدر کی حامی فوج اور اُس کی اتحادی ملیشیا کو بھی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

ان عسکری ذرائع نے یقین کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ حالات میں حوثی ملیشیا کو شہر بچانے کی مشکل کا بھی سامنا ہے۔ یمن کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدر منصور ہادی کی حامی فوج کو سعودی عسکری اتحاد کی مکمل عسکری مدد حاصل ہے۔ اس کے علاوہ حوثی مخالف یمنی قبائل بھی ہادی کی حامی فوج کے ہمراہ ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حوثی ملیشیا کو ان مخالف ملیشیا کے کارکنوں کی وجہ سے لڑائی میں مشکل کا سامنا ہے کیونکہ یہ حدیدہ شہر کی اندرون سے آگاہی رکھتے ہیں۔ بحیرہ احمر کی بندرگاہ پر واقع اسٹریٹیجک نوعیت کے اس شہر میں متحارب فریقین کے چار سو سے زائد جنگجو لڑائی میں کام آ چکے ہیں۔

اس بندرگاہی شہر پر قبضے کی لڑائی گزشتہ دس روز سے جاری ہے اور اس کے آغاز پر منصور ہادی کی فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا تھا کہ اب لڑائی شہر پر مکمل کنٹرول کے بعد ہی بند ہو گی۔ بڑی لڑائی شروع ہونے کے دوران یمنی فوج مسلسل ایران نواز حوثی ملیشیا پر حاوی ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

Jemen Hodeida Regierungstruppen rücken vor
حدیدہ شہر کے نواح علاقے میں داخل ہوتی یمنی فوج کی ہراول فوجی گاڑی تصویر: Getty Images/AFP/K. Ziad

دوسری جانب اس شدید لڑائی کے باعث حوثی ملیشیا زوردار مقابلے کے ساتھ ساتھ مسلسل پیچھے ہٹنے پر مجبور ہے کیونکہ اُس کے گوریلوں کی مجموعی قوت میں دو پہلووں کی کمی واضح ہونا شروع ہو گئی ہے اس میں ایک مسلح افرادی قوت ہے اور دوسری جدید ہتھیاروں کی کمی ہے۔

اس وقت یمنی فوج حدیدہ کے سب سے بڑے ہسپتال مئی 22 ہسپتال کے علاقے الواہا میں داخل ہو گئی ہے۔ الواہا کا علاقے کا ہسپتال بندرگاہ اور شہر کے درمیان ہے۔ یہ حدیدہ کی بڑی سڑک صنعاء روڈ کے شمال پر واقع ہے۔

عسکری ذرائع کا خیال ہے کہ اگلے دو تین روز اس لڑائی میں انتہائی اہم ہو سکتے ہیں اور یمنی فوج کے پریشر سے حوثی ملیشیا انجام کار شہر میں سے پوری طرح پیچھے ہٹنے پر مجبور کرر دی جائے گی۔

یمن میں خانہ جنگی کی صورت حال سن 2015 سے پیدا ہے اور عالمی ادارہٴ صحت کے مطابق اب تک ہلاکتیں دس ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔ حقوق کے دیگر گروپوں کا خیال ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد معلوم اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔

یمن کے شہری بھوک کا شکار