1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جینیفر لوپیز کی تیسری شادی بھی ختم

18 جولائی 2011

امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز نے اپنے تیسرے شوہر مارک انتھونی سے بھی طلاق لے لی ہے۔ سات سال بعد اس شادی کے ختم ہونے کا باقاعدہ اعلان سامنے آ گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/11x9d
جینیفر لوپیز: فائل فوٹوتصویر: AP

جینیفر لوپیز عموماً جے لو کے نام سے پکاری جاتی ہیں۔ مارک انتھونی کے ساتھ ان کی شادی سن 2004 میں ہوئی تھی۔ اس دوران ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش بھی ہوئی۔ تین سالہ ان جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔ پندرہ جولائی کے روز جاری ہونے والے اخباری بیان میں شادی ختم کرنے کو فریقین نے ایک مشکل فیصلہ قرار دیا۔ اس شادی کے ختم ہونے کی خبر پیپلز اخبار اور یو ایس ڈیلی میں ان کے نمائندے کے ریفرنس سے شائع ہوئی تھی۔

مارک انتھونی اور جے لو کے درمیان اختلافات کی خبریں سات جون سے آنا شروع ہو گئی تھیں۔ دونوں میاں بیوںی سام سنگ گالا میں شریک ضرور تھے لیکن جے لو کے چہرے پر مسکراہٹ موجود نہ ہونے کے علاوہ وہ سٹریس کا شکار بھی دکھائی دے رہی تھیں۔ اس تقریب کے بعد دونوں ہالی ووڈ کی کسی دوسری کلچرل اور سوشل تقریب میں دکھائی نہیں دیے۔

Tom Cruise Jennifer Lopez Flash-Galerie
جینیفر لوپیز اور ٹام کروز ایک فلمی منظر میںتصویر: AP

بعد میں جے لو اپنے جڑواں بچوں کے ہمراہ فرانس اور اسپین کے دورے پر بھی گئیں لیکن اس سفر میں ان کے شوہر مارک انتھونی ہمراہ نہیں تھے۔ ان کی جگہ ان کی والدہ موجود تھیں۔

سات سالوں کے دوران مارک انتھونی اور جے لو کی شادی کو انتہائی کامیاب خیال کیا جا رہا تھا۔ شائقین اور ذرائع ابلاغ کو یقین تھا کہ یہ شادی اب برسوں چلے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ انتھونی اور جے لو کے جوڑے کو ایک پاورفل کپل سے تعبیر کیا جاتا تھا۔ مارک انتھونی کی یہ دوسری شادی تھی۔ ان کے پہلے بیوی سے دو لڑکے ہیں۔ انتھونی بھی موسیقار، اداکار اور پروڈیوسر ہیں۔ وہ بھی امریکی شہری ہیں۔

کاروباری سطح پر بھی مارک انتھونی اور جینیفر لوپیز ایک دوسرے کے لیے مضبوط سہارا تصور کیے جاتے تھے۔ نو مئی کے روز جے لو کا نیا البم ریلیز ہوا تھا۔ اس دن انتھونی نے اپنی کامیاب شادی کو اس البم کی کامیابی کا حصہ قرار دیا تھا۔ پچیس مئی کے روز امریکن آئیڈل کے ٹی شو کے دوران بھی مارک انتھونی اپنی بیوی پر مسلسل مہربان دکھائی دے رہے تھے۔ امریکن آئیڈل نامی شو میں جینیفر لوپیز بطور جج شریک ہوئی تھیں۔ تیرہ دنوں کے اندر اندر نہ جانے کونسی ایسی پیچیدہ صورت حال پیدا ہوئی کہ اس نے اس شادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جے لو تین شادیوں کے علاوہ مشہور امریکی اداکار بن ایفلک کے ساتھ تقریباً اٹھارہ ماہ تک رومانس بھی کرتی رہیں اور اس بیچ دونوں نے منگنی کا اعلان بھی کیا تھا لیکن جے لو اور بین ایفلک کی شادی ممکن نہ ہو سکی۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں