1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جیمزبونڈ سیریز کی نئی فلم نے ریکارڈ توڑ دئے

2 نومبر 2008

انگریز اداکار ڈینئل کریگ کی نئی باجیمز بانڈ فلم نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس فلم کی نمائش کے پہلے ہی دن 4.9 ملین پونڈ کا بزنس ریکارڈ کیا گیا۔ بانڈ سیریز کی یہ بائیسویں اور ڈینئل کریگ کی دوسری فلم ہے

https://p.dw.com/p/Flo7
جیمز بونڈ ڈینئل کریگتصویر: AP

سونی پیکچرز نے کہا ہے کہ فلم Quantum of Solace نے پہلے ہی دن چار اعشاریہ نو ملین پونڈ کا ریکارڈ بزننس کیا ہے۔ مشہور زمانہ خفیہ ایجنٹ جیمز بونڈ کا کردار ڈینئل کریگ ادا کیا ہے۔ بانڈ سیریز میں اُن کی ایک فلم سن دو ہزار چھ میں ریلیز ہو چکی ہے ۔ کیسنو رائل نامی فلم کو برطانوی اکیڈیمی برائے فلم اور ٹیلی ویژن کی جانب سے ساؤنڈ کوالٹی پر ایوارڈ دیا گیا تھا۔ کیسینو رائل بھی ایک کامیاب فلم تھی مگر نئی فلم نے تو برطانیہ میں باکس آفس ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

Sondermotiv James Bond 007 Casino Royale
سن دو ہزار چھ کی بانڈ فلم کیسینو رائل میں جیمز بانڈ اپنی خاص موٹر کار کے ساتھتصویر: 2006 Sony Pictures Releasing GmbH

جمعہ کے دن اس فلم کا پرئمیر شو دکھایا گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق اس سے قبل Harry Potter and the Goblet of Fire نے چار اعشاریہ صفر دو پانچ ملین کا بزنس کیا تھا۔

ڈینئل کریگ چھٹے اداکار ہیں جو جیمز بونڈ کے کردار کے لئے چنے گئے ہیں اور پہلی ہی فلم میں انہوں نے برطانوی سینما گھروں کا ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس فلم کی تیاری پر دو اعشاریہ نو ملین پونڈ کی لاگت آئی ہے۔ ویسے دو اور اداکار بھی ہیں لیکن وہ جیمز بانڈ ضرور بنے مگر بانڈ سیریز کی وہ فلمیں نہیں تھیں۔

Filmszene James Bond 007 Ein Quantum Trost
نئی بانڈ فلم کا ایک منظرتصویر: 2008 Sony Pictures

موجودہ جیمز بانڈ ڈینئل کریگ نے بانڈ سیریز کی تیئیسویں فلم کے علاوہ اگلی دو فلموں کے لئے بھی کنٹریکٹ سائن کردیا ہے۔ اگلی بانڈ فلم کی ریلیز سن دو ہزار دس میں متوقع ہے۔ کوانٹم آف سولاس نامی فلم کے ہدایتکار مارک فرسٹر نے اگلی فام کی ہدابت کاری سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔ نئی فلم پر ابتدائی کام خاص طور سے سکرپٹ لکھنے کی شروعات جنوری سن دو ہزار نو سے کردی جائیں گی۔

جیمز بانڈ سیریز میں شین کونری سب سے مقبول جیمز بانڈ تصور کئے جاتے ہیں۔ اُنہوں نے اِس سیریز میں چھ فلم کی ہیں۔ سب سے زیادہ بانڈ سیریز کی فلموں میں جیمز بانڈ بننے کا اعزاز راجر مور کو ہے۔ وہ کل سات فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔