1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
ثقافتایران

جیل جانے کے خطرے سے دوچار ایرانی گلوکار نے گریمی جیت لیا

6 فروری 2023

امریکی گلوکارہ بیونسے نے اب تک ریکارڈ 32 گریمی ایوارڈز جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ وایولا ڈیوس ایسی چند گلوکاروں میں شامل ہو گئی ہیں جنہوں فنوں لطیفہ کے تمام بڑے ایوارڈز یعنی ایمی، گریمی، آسکر اور ٹونی جیتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4N8iW
USA Grammy Awards 2023
تصویر: Chris Pizzello/Invision/AP/picture alliance

ایرانی گلوکار شیروِن حاجی پور اس وقت دنگ رہ گئے جب اتوار پانچ فروری کو امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جِل بائیڈن نے اعلان کیا کہ سماجی تبدیلی کے موضوع پر حاجی پور کے نئے نغمے 'برائے‘ پر انہوں گریمی ایوارڈ جیت لیا ہے۔

آن لائن جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں حاجی پور کو ایک قدرے اندھیرے کمرے میں یہ اعلان سننے کے بعد اپنے آنسو پونچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

25 سالہ شیرون حاجی زادہ کا نغمہ ان کے انسٹاگرام پر جاری کیا گیا تھا جو فوراﹰ ہی وائرل ہو گیا جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے کئی دنوں تک حراست میں رکھا گیا اور اکتوبر میں انہیں ضمانت پر رہائی ملی۔ ان پر حکومت کے خلاف پراپیگنڈا کرنے، اور تشدد کو ہوا دینے کی کوشش کے الزامات  عائد کیے گئے ہیں۔ ان الزامات کے تحت انہیں چھ برس تک جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔

بیونسے کا سب سے زیادہ گریمی جیتنے کا ریکارڈ

امریکی پاپ سپر اسٹار بیونسے نے گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ اپنے پورے کیریئر میں 32 گریمی ایوارڈز جیت کر سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والی فنکارہ بن گئی ہیں۔

اتوار کو لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی گریمی ایوارڈز کی 65 ویں تقریب میں بیونسے کو ان کے نغمے 'بریک مائی سول‘ پر بہترین ڈانس الیکٹرانک میوزک ریکارڈنگ، 'پلاسٹک آف دا صوفہ‘ پر بیسٹ ٹریڈیشنل آر اینڈ بی پرفارمنس اور ان کے نغمے 'کف اِٹ‘ کو بہترین آر اینڈ بی سانگ کے ایوارڈز دیے گئے۔

Grammy Awards I Beyonce
امریکی پاپ سپر اسٹار بیونسے نے اپنے پورے کیریئر میں 32 گریمی ایوارڈز جیت کر سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والی فنکارہ بن گئی ہیں۔تصویر: Chris Pizzello/Invision/AP/dpa/picture alliance

اس سے قبل سب سے زیادہ گریمی ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ ہنگری-برطانوی موسیقار جارج شالٹی کے پاس تھا جنہوں نے 1997ء کے بعد سے اپنے فنی سفر میں 31 گریمی ایوارڈز حاصل کر رکھے ہیں۔

بیونسے پہلے ہی سب سے زیادہ گریمی جیتنے والی فنکارہ کا اعزاز رکھتی ہیں۔

وایولا ڈیوس تمام اہم ایوارڈز جتنے والی فنکارہ

امریکی شہر لاس اینجلس میں اتوار کی شب منعقد ہونے والی گریمی ایوارڈز کی تقریب میں ایک اور بڑی کامیابی اداکارہ اور پروڈیوسر وایولا ڈیوس کے حصے میں آئی جو 'ای جی او ٹی‘ حاصل کرنے والی تازہ ترین اسٹار بن گئی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ ان چند گنے چکے فنکاروں میں شامل ہو گئی ہیں جنہوں نے فنکاروں کو دیے جانے والے تمام چار بڑے ایوارڈز یعنی ایمی، گریمی، آسکر اور ٹونی جیتے ہیں۔

Grammy Awards I  Viola Davis
وایولا ڈیوس 'ای جی او ٹی‘ حاصل کرنے والی تازہ ترین اسٹار بن گئی ہیں۔تصویر: Chris Pizzello/Invision/AP/dpa/picture alliance

وایولا ڈیوس نے یہ درجہ بہترین صوتی کتاب 'فائنڈنگ می‘ پر گریمی ایوارڈ جیت کر حاصل کیا۔ ڈیوس ایسی تیسری سیاہ فام خاتون ہیں جنہوں نے 'ای جی اور ٹی‘ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 18 ایسے افراد ہیں جنہیں یہ اعزاز ہوا ہے۔

ا ب ا/ع ب(اے پی، روئٹرز، اے ایف پی)