1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنسی ہراسانی کے خلاف وفاقی محتسب، کشمالہ طارق کی حلف برداری

27 فروری 2018

پاکستانی خاتون سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق نے وفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کی تقرری چار سال کے لیے کی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/2tQ3E
Kashmala tariq
تصویر: kashmala.com

آج منگل ستائیس فروری کو اسلام آباد کے ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں کشمالہ طارق نے خواتین کو ہراساں کرنے کی روک تھام کے لیے وفاقی محتسب کا حلف اٹھا لیا۔ پاکستانی صدر ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔ ان کی تقرری کی مدت چار برس ہو گی۔

Kashmala tariq
تصویر: kashmala.com

قبل ازیں وفاقی حکومت نے یہ تقرری لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تقرری کے حوالے سے جواب طلب کرنے پر کی تھی کیونکہ یاسمین عباسی گزشتہ ایک سال سے اس عہدے پر اپنی مدت میں توسیع کے بغیر ہی کام کر رہی تھیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے جسٹس ریٹائڑڈ یاسمین عباسی محتسب کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔فوج میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات، 80 فیصد اضافہ

Pakistan Kashmala Tariq
تصویر: picture-allianc/dpa/T. Mughal

آج ایون صدر میں ہونے والی تقریب میں سینئر سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات  بھی شریک تھیں۔ حلف اٹھانے کے بعد کشمالہ طارق نے صدر مملکت ممنون حسین سے ایک خصوصی ملاقات بھی کی۔اٹلی کی تقریباً آٹھ فیصد آبادی جنسی استحصال کا شکار

صدارتی دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صدر ممنون حسین نے وفاقی محتسب کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر کشمالہ طارق کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مؤثر اور فعال انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔ اس موقع پر کشمالہ طارق نے بھی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ وہ ماضی میں بھی خواتین کے حقوق کے لیے اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف کام کر چکی ہیں۔

کشمالہ طارق کا شمار پاکستان کی معروف خواتین سیاستدانوں میں ہوتا ہے اور ماضی میں ان کی شخصیت کے حوالے سے کئی ’متنازعہ خبریں‘ بھی ملکی میڈیا میں چھپتی رہی ہیں۔