1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنسی حملوں کا الزام، آسکر ایوارڈ یافتہ کیون اسپیسی عدالت میں

16 جون 2022

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار کیون اسپیسی اپنے خلاف جنسی حملوں کے الزام میں دائر مقدمے میں لندن کی ایک عدالت میں پیش ہو گئے۔ برطانوی دارالحکومت کی پولیس نے کیون اسپیسی پر اسی ہفتے باقاعدہ فرد جرم عائد کی تھی۔

https://p.dw.com/p/4CmWT
امریکی اداکار کیون اسپیسی طویل عرصے تک برطانیہ میں رہائش پذیر رہے ہیںتصویر: Alberto Pezzali/AP Photo/picture alliance

کیون اسپیسی جمعرات سولہ جون کی صبح لندن کی جس عدالت میں پیش ہوئے، اس میں انہیں اپنے خلاف پانچ مختلف الزامات کا سامنا ہے۔ ان میں سے چار الزامات تو جنسی حملوں سے متعلق ہیں جبکہ پانچویں میں ان کے خلاف دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو اس کی رضا مندی کے بغیر اپنے ساتھ منہ سے جنسی عمل کرنے پر مجبور کیا۔

جرمنی، ساتھی کے کنڈوم میں سوراخ کرنے پر خاتون کو سزا سنا دی گئی

عدالت میں حاضری کے وقت کیون اسپیسی ہلکے نیلے رنگ کا سوٹ پہنے ہوئے تھے اور وہ اس مقدمے میں ابتدائی سماعت کے لیے لندن میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنے قانونی مشیروں کی ایک ٹیم کے ساتھ آئے تھے۔

چار مبینہ جرائم کا ارتکاب لندن میں کیا گیا

پولیس کے مطابق اپنی اداکاری کی وجہ سے امریکہ کا مشہور زمانہ اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والے یہ فنکار جن مبینہ جرائم کے سلسلے میں قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں، ان کا ارتکاب مارچ 2005ء سے لے کر اپریل 2013ء تک کے عرصے میں کیا گیا۔

Schauspieler Kevin Spacey der Netflix-Serie House of Cards
اپنے خلاف گزشتہ الزامات کی وجہ سے کیون اسپیسی ٹی وی شو ’ہاؤس آف کارڈز‘ کی کاسٹ میں شامل ہونے کے باوجود اس میں کام نہیں کر سکے تھےتصویر: Reuters/M. Anzuoni

ان میں سے چار مبینہ جرائم کا ارتکاب برطانوی دارالحکومت لندن میں کیا گیا اور پانچویں کا مغربی انگلینڈ کی گلوسٹرشائر کاؤنٹی میں۔

تیگرائے جنگجوؤں نے بچوں کی موجودگی میں ماؤں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

وکلاء دفاع کے مطابق آج کی عدالتی کارروائی میں اسپیسی نے اپنے خلاف لگائے گئے تمام پانچوں الزامات کی صحت سے انکار کر دیا۔ ان کے خلاف یہ الزامات لگانے والے تینوں مرد ہیں۔ ان میں سے ایک کی عمر اس وقت 40 اور 50 برس کے درمیان جبکہ باقی دونوں کی عمریں 30 اور 40 سال کے درمیان ہیں۔

دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والے کیون اسپیسی

کیون اسپیسی کی عمر اس وقت 62 برس ہے اور وہ اپنے فلمی کیریئر میں دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ ایک مرتبہ فلم American Beauty میں اپنے کردار کی وجہ سے بہترین اداکار کا اکیڈمی ایوارڈ اور دوسری مرتبہ فلم  The Usual Suspects میں اپنے کام کی وجہ سے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ۔

سن 1965 کا مبینہ جنسی حملہ ، بوب ڈلن کے خلاف مقدمہ اب

اسپیسی ماضی میں ہالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ لیکن اپنے خلاف پانچ برس قبل لگنے والے نامناسب جنسی رویے کے الزامات کے بعد سے وہ عوامی منظر نامے سے تقریباﹰ غائب ہو چکے ہیں۔

جرم ثابت ہونے پر ممکنہ سزا

ماضی میں برطانیہ میں مقیم رہنے والے کیون اسپیسی اپنے خلاف پانچ برس قبل لگائے گئے الزامات کی بھی تردید کرتے ہیں۔ یہ گزشتہ الزامات لیکن اتنے سنگین تھے کہ ان کے بعد اسپیسی کو ٹی وی شو House of Cards کی کاسٹ سے خارج کر دیا گیا تھا۔

مرد ریپ کیوں کرتے ہیں؟ جنسی زیادتی کرنے والے مردوں کی نفسیات

اس کے علاوہ جنسی نوعیت کے انہی الزامات کے بعد انہیں فلم All the Money in the World میں کام کرنے والے اداکاروں کی فہرست سے بھی نکال دیا گیا تھا۔

اگر کیون اسپیسی کے خلاف عائد کردہ تازہ الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں پانچ میں سے چار الزامات میں چھ ماہ تک قید اور غیر محدود مالی جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے جبکہ پانچویں الزام میں تو انہیں عمر قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

م م / ع ا (اے پی، اے ایف پی)