1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی کے کراچی میں امیر ہلاک

17 فروری 2017

ڈی ڈبلیو کے کراچی میں نامہ نگار رفعت سعید کے مطابق کراچی میں رینجرز کے ساتھ مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے دو مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

https://p.dw.com/p/2XkVx
Pakistan Karachi Patrouille Sicherheitskräfte Polizei
تصویر: Reuters

ذرائع کے مطابق ان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے الگ ہونے والے گروپ جماعت الاحرار کا کراچی کا امیر نوشاد خان عرف لالہ یونس عرف شمس ماما بھی شامل ہے۔

ہلاک ہونے والے دوسرے مبینہ دہشت گرد کی شناخت ملک تصدق کے نام سے کی گئی ہے جو سکیورٹی ذرائع کے مطابق لشکرجھنگوی کراچی کا امیر تھا۔ ملک تصدق طویل عرصے سے عبادت گاہوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں مبینہ دہشت گرد سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

PAKISTAN Sehwan  Anschlag auf Sufi-Schrein
گزشتہ شب لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 75 افراد ہلاک ہو گئے تھےتصویر: Getty Images/AFP/Y. Nagori

پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے شہر سہون شریف میں واقع صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں گزشتہ شب ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 75 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں کریک ڈاؤن میں 40 سے زائد مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔