1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

جرمنی میں رواں برس نوزائیدہ بچوں کے لیے نام رکھنے کا رجحان

10 مئی 2021

گزشتہ برس جرمنی میں پیدا ہونے والے بچوں کا اولین نام لڑکیوں کے لیے ایمیلیا اور لڑکوں کے لیے نوواح رہا۔ اس کا اعلان جرمن لینگوئج سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا۔

https://p.dw.com/p/3tCuR
Bekanntgabe der beliebtesten Vornamen 2020
تصویر: Annette Riedl/dpa/picture alliance

جرمن لینگوئج سوسائٹی (GfdS) کے بیان کے مطابق ایمیلیا نام سن 2019 میں چوتھی پوزیشن پر تھا لیکن سن 2020 میں اس کو زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی اور یہ والدین کا پسندیدہ نام بن گیا۔ دوسری جانب نوواح نام سن 2019 کی طرح گزشتہ برس بھی پہلے مقام پر رہا۔

بھارت میں جڑواں بچوں کا نام ’کورونا‘ اور ’کووڈ‘

ایک حیرانی

سن 2020 میں نوزائیدہ بے بی گرل کے لیے حانا (Hanna) اور ایما کو دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل تھی جبکہ ایسے بے بی بوائز کے لیے لیون تیسری اور پاؤل کو چوتھا مقام حاصل تھا۔ سن 2019 میں حانا نام پہلی پوزیشن پر تھا اور ایما کو دوسری پوزیشن ملی تھی۔ سن 2020 میں اس پوزیشن میں معمولی تبدیلی سامنے آئی تھی۔ سن 2020 میں بن (Ben) اور پاؤل کو دوسری تیسری پوزیشن ملی تھی۔

Symbolbild Mutter
جرمن لینگوئج سوسائیٹی ہر سال نوزائیدہ بچوں کے مقبول ناموں کا اعلان کرتی ہےتصویر: imago/imagebroker

ایک لمبی جست

جرمن لینگوئج سوسائٹی کے مطابق ناموں کی تبدیل ہوتی پوزیشن میں ایک لمبی جست ماتھیو (Matheo) میں دیکھی گئی۔ اس نام کے جرمن ہجے Mattheo بھی کیے جاتے ہیں۔ یہ نام سن 2019 میں تیرہویں مقام پر تھا لیکن سن 2020 میں اس کو چوتھا مقام حاصل ہو گیا، جو اس نام کی پسندیدگی ظاہر کرتا ہے۔

برلن میں نومولود مسلمان لڑکوں کا مقبول ترین نام ’محمد‘

یہ نام مشرقی جرمن علاقوں میں زیادہ مقبول ہے۔ یہ نام ان علاقوں میں گزشتہ برس پہلی پوزیشن کا حامل تھا جب کہ مغربی جرمن علاقوں میں چھٹی پوزیشن پر تھا۔ سن 2020 میں اس مجموعی پوزیشن چوتھی بنتی ہے۔

آپ اپنے بچے کا نام ’ابلیس‘ نہیں رکھ سکتے، جرمن حکام

 

سن 2021 میں نام رکھنے کا رجحان

جرمن لینگوئج سوسائٹی کا یہ کہنا ہے کہ رواں برس نوزائیدہ بچیوں کے نام میں ملتے جلتے ناموں کا رجحان ظاہر ہوا ہے۔ ان میں لینا (Lina)، میلا (Mila) یا ایلا (Ella) ہیں۔ ایسے ہی نومولود لڑکوں کے نام رکھتے وقت والدین کی ترجیح جو سن 2021 میں سامنے آئی ہے، اس میں ایلیاس (Elias)، ہینری (Henry/ Henri) فیلکس (Felix) اور لوئیس (Louis) ہیں۔

ع ح، ک م (دی پی اے، اے ایف پی)