1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: فرائی برگ کے نئے میئر پر حملہ

7 مئی 2018

جرمن شہر فرائی برگ کے نومنتخب میئر مارٹن ہورن کو ایک شخص نے مکا مار کر زخمی کر دیا ہے۔ ہورن پر حملہ اس وقت کیا گیا، جب وہ اپنی انتخابی فتح کا جشن منا رہے تھے۔

https://p.dw.com/p/2xI3v
Oberbürgermeisterwahl in Freiburg
تصویر: picture-alliance/dpa/P. Seeger

33 سالہ سیاست دان کو انتخابی فتح کے جشن کے موقع پر ایک حملہ آور نے منہ پر مکا مار جس سے ہورن کا دانت ٹوٹ گیا۔ اتوار کے روز ہونے والی شہری انتظامیہ کے انتخابات میں ہورن، جن کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں، غیر متوقع طور پر کامیاب ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق اس حملے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

جرمنی: مہاجر دوست میئر پر خنجر سے حملہ

جرمن شہریوں اور شامی مہاجرین کے درمیان ہاتھا پائی

مہاجر دوست میئر پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کو چودہ برس قید

جرمن میڈیا کے مطابق ہورن سیاست میں نئے آئے ہیں اور ان انتخابات میں وہ عام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے مقابلے میں سب سے آگے رہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ اس حملے میں ملوث مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ ملزم 54 سالہ جرمن باشندہ اور فرائی برگ کا ہی رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں تینتیس سالہ ہورن کی بائیں آنکھ سے نیچے زخم آیا، جب کہ ایک دانت ٹوٹ گیا۔

پولیس کے حوالے سے کا جا رہا ہےکہ حملہ آور ذہبی مسائل کا شکار ہے اور اس سے قبل بھی قانون شکنی کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔

ہورن نے فرائی برگ شہر کے گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والے میر ڈیٹر زولومون کو شکست دے کر شہری انتظامیہ کی سربراہی سنبھالی ہے۔

فرائی برگ شہر سیاسی نوعیت کے پرتشدد واقعات کے اعتبار سے نہایت پرسکون رہا ہے اور اس طرز کا واقعہ اس شہر میں غیرمعمولی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ شہر اپنی ترقی پسندانہ سوچ اور ماحول دوست شہریوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ اس واقعے پر ہورن کے حریف رہنمای ڈیٹر زولومون نے بھی صدمے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا، ’’میں امید کرتا ہوں کہ مارٹن ہورن جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ ہمارے شہر کے لیے یہ نہایت برا واقعہ ہے۔‘‘ یہ بات بھی اہم ہے کہ ڈیٹر زولومون سن 2002 سے اس شہر کے میئر چلے آ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق اس حملے کے بعد طبی عملہ طلب کر لیا گیا اور ہورن کو طبی مدد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ع ت / ش ح