1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن قومی فٹ بال ٹیم کے گول کیپر کی آخری رسومات

15 نومبر 2009

رابرٹ اینکے کی آخری رسومات کے سلسلے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد بڑی سوگوار تقریبات میں سے ایک ہے۔ جس میں ہزاروں افراد نے اپنےنیشنل ہیرو کو الوداع کہا۔

https://p.dw.com/p/KXMM
تصویر: AP

آج جرمن شہر ہنوفر میں تقریباً 40 ہزار انسانوں نے جرمن قومی فٹ بال ٹیم کے معروف گول کیپر رابرٹ اینکے کی آخری رسومات کی ادائیگی کے موقوع ہنوفر کے فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک سوگوار تقریب میں شرکت کی۔ بتیس سالہ جرمن فٹ بال کھلاڑی اینکے نے پژمردگی اور دلشکستگی کے سبب گزشتہ منگل کے روز خود خوشی کر لی تھی- وہ ڈیپریشن کے عارضے میں لاحق تھے۔ اینکے نے Neustadt am Rubenberge کی ریلوے کراسنگ پر قریب آتی ایک ریل گاڑی کی پٹری پر چھلانگ لگا دی تھی-

Robert Enke / Trauer / Hannover
ہین اوور کے اسٹیڈیم میں سوگوار جمع ہیںتصویر: AP

اتوار کی صبح ہی سے ہزاروں انسان ہنوفر کے فٹ بال اسٹیڈیم کی طرف بڑھتے دکھائی دے رہے تھے۔ جرمن فٹ بال ٹیم پھولوں سے سجے اس طابوت کو گھیرے میں لئے نہایت عقیدت سے کھڑے تھے جس میں ان کا بہت پسند کیا جانے والا ساتھی رابرٹ اینکے ابدی نیند سو رہا تھا۔ اس طابوت کو ہنوفر اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں پیچوں بیچ رکھا گیا۔ میمیورئیل سروسکی قیادت کرنے والے مقامی پادری کا کہنا تھا کہ اُن کے خیال میں کوئی بھی ایسا نہیں جو رابرٹ اینکے سے خوش نہ ہو۔ وہ لاتعداد انسانوں کے لئے ایک موڈل ایک آئیڈیل کی حیثیت رکھتا تھا۔

ان الفاظ کے ساتھ ہنوفر کے ایک پادری نے اینکے کی آخری رسومات ادا کیں۔ اس غیر معمولی سوگوار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنوفر کے فٹ بال کلب ہنوفر 96 ، جس کا کیپٹن اینکے تھا، کے سربراہ مارٹن کِنڈ نے کہاکہ رابرٹ اینکے اب کبھی اس اسٹیڈیم میں نہیں آئے گا۔ یہ صرف اینکے کی کارکردگی ، اسکے کھیل کی مہارت نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ اتنا پسند کیا جاتا تھا بلکہ اس کا کردار، اس کی عادات ، اسکی شخصیت نے مل کر ہمارے دلوں میں اسکی ہمیشہ رہنے والی جگہ بنادی۔ محض اپنی ٹیم کے کیپٹن ہی نہیں بلکہ ایک کھلاڑی کی حیثیت سے بھی اس کے صرف دوست تھے۔ کوئی اس کا مخالف نہیں تھا۔

اینکے کے شہر ہنوفر میں انکے فٹ بال کلب ہنوفر 96 نےمقامی فٹ بال اسٹیڈیم میں اس سوگوار تقریب کا انعقاد رابرٹ اینکے کی بیوی Teresa کی خواہش پر کیا۔ اس اسٹیڈیم میں 45 ہزار شائقین کی جگہ ہے- 50 مربع میٹر سائز کی اسکرین پر سوگوار تقریب لائیو دکھائی جا رہی تھی- 5 جرمن ٹیلی ویژن چینلز نے اس تقریب کو لائیو ٹیلی کاسٹ کیا- جرمنی کی مکمل قومی فٹ بال ٹیم، جرمن فٹ بال فیڈریشن کے صدر Theo Zwanziger ، جرمن ٹیم کے سابق کوچ Jürgen Klinsmann اور جرمن فٹ بال کے لیجنڈ کی حیثیت رکھنے والے سابق کھلاڑی Franz Backenbauer نے اپنے نیشنل ہیرو کو پورے اعزاز کے ساتھ الوداع کہا-

انجہانی اینکے نے آٹھ بار جرمن فٹ بال ٹیم کی نمائندگی کی تھی- آخری بار رابرٹ اینکے نے جرمن ٹیم کی نمائندگی رواں سال اگست کے ماہ میں کی تھی ، جب جرمنی وسطی ایشیائی ملک آذربائیجان کے خلاف کھیلا تھا اور اس نے آذربئیجان کی ٹیم کو 2 گول سے شکست دی تھی- آئندہ فٹ بال عالمی کپ میں جرمن ٹیم کے گول کیپروں کی فہرست میں 32 سالہ رابرٹ اینکے کا نام بھی شامل تھا-

رپورٹ : کشور مصطفیٰ

ادارت: عابد حسین