1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تحفظ ماحول: اہداف بڑھانے کا خط، جرمنی نے دستخط نہیں کیے

8 اکتوبر 2019

یورپی یونین کی آٹھ رکن ریاستوں پر یورپی یونین  پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کے لیے زور دیا ہے۔ لیکن ان ممالک میں جرمنی شامل نہیں ہے۔ ماہرین جرمنی کی عدم شمولیت کو'غیر اہم‘ قرار دے رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3QtcH
تصویر: Reuters/P. Wojazer

فرانس، اسپین، ہالینڈ، پرتگال، سویڈن، ڈنمارک، لیٹویا اور لکسمبرگ کے ماحولیاتی امور کے وزراء نے یورپی یونین کے تحفظ ماحول کے اعلی اہلکار فرنز ٹمرز من کے نام  لکھے گئے ایک ایسے خط پر دستخط کیے ہیں، جن میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 2030ء تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں چالیس فیصد کی کمی کے ہدف کو بڑھا کر پچپن فیصد کر دیں۔

 اس خط میں یورپی یونین پر تحفظ ماحول کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کے لیے زور دیا ہے، تاکہ یورپیئن گرین معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو ممکن ہو سکے اور اقتصادی شعبے کے تمام سیکٹرز کے لیے بے باک اقدامات کی ضرورت ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل  ماضی میں نئے منصوبوں کی حمایت کا عندیہ دیتی رہی ہیں، لیکن وہ اس معاہدے میں شامل نہیں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں ملکی حزب اختلاف کی جانب سے اس تناظر میں سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

2050ء تک ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو صفر پر لانے کی متفقہ طور پر نہیں مگر ایک واضح حمایت موجود ہے۔ تاہم یورپی یونین کی سطح پر ابھی تک یہ طے نہیں ہو پایا  کہ اس ہدف کو کس طرح حاصل کیا جائے گا۔ 2018ء میں زیادہ تر یورپی ممالک نے ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو چالیس فیصد تک کم کرنے کی حامی بھری تھی۔ تاہم اب آٹھ رکن ریاستوں کا خیال ہے کہ یہ ہدف ناکافی ہے اس میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔

آئس لینڈ کے گلیشئرز کا غیر معمولی پگھلاؤ