1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بون میں بیتھوفن میلہ

2 ستمبر 2008

Kurt Masur ، آرکسٹرا National de France کے ہدايتکار اعٰلی ہيں ۔ جب وہ اپنے آرکسٹرا کے ساتھ مشق يا کوئ کنسرٹ پيش کررہے ہوتے ہيں تو اُن کی کيفيت ديکھنے کے قابل ہوتی ہے ۔

https://p.dw.com/p/FA3Q
تصویر: picture-alliance/ dpa

مختلف سازندوں اور اُن کے درميان نظر کا مسلسل تعلق قائم رہتا ہے۔ ہدايات ديتے وقت اُن کی ساری جسمانی حرکات بہت بھرپور توانائ لئے ہوتی ہيں ۔ وہ موسيقی ميں پورے طور سے جذب نظر آتے ہيں وہ پچھلے چاليس برسوں سے دنيا کے نامور ترين آرکسٹرا کے ہدايتکار ہيں ۔ جسے اُن کی ہدايتکاری کے تحت Beethoven کی symphony سننے کا موقعہ ملا ہو، وہ مشکل ہی سے يہ يقين کر سکتا ہے کہ maestro کی عمر اکیاسی سال کی ہے ۔ کُرٹ ماسور، 1927 ميں schlesien کے شہر Brieg ميں پيدا ہوئے تھے ۔ انہوں نے شہر Leipzig ميں موسيقی کی تعليم حاصل کی اور يہيں اُنہوں نے ہدايتکاری کا فن بھی سيکھا ۔ ليکن اُنہوں نے اپنی تعليم ادھوری چھوڑ دی۔ اس کے بعد اُنہوں نے اُس وقت کے مشرقی جرمنی کے مختلف شہروں ، مثلا Halle Erfurt Schwerin اور مشرقی برلن کے آپرا ميں اپنے ابتدائی تجربات حاصل کئے۔ 1967 ميں اُنہوں نے چالیس سال کی عمر ميں شہر Dresden کے فلہارمونی کی قيادت سنبھالی ۔ تين سال بعد وہ دوبارہ Leipzig آ گئے جسے بعد ميں اُن کی شاہکار پيشکشوں کا مقام بننا تھا۔

Beethoven_2007_7821.jpg

Leipzig کے Gewandhaus آرکسٹرا کے سربراہ کے طور پر اُنہوں نے 1970 کے بعد عالمی شہرت حاصل کرلی اور جلد ہی اُنہيں سابق مشرقی جرمنی کا اہم ترين موسيقار اور ہدايتکار سمجھا جانے لگا ۔


Kurt Masur نے 1997 ميں اس آرکسٹرا کے ساتھھ موسيقی کی نو سو سے زائد محفلوں ميں اپنے فن کا مظاہرہ کيا ۔ وہ بہت مقبول ہوئے اور جب 1989 کے اواخر ميں سابق مشرقی جرمنی ميں مظاہرے ہوئے تو اُنہوں نے سياسی سرگرميوں ميں بھی حصہ ليا ۔ اُنہوں نے شہر Leipzig کے دوسرے معززين کے ساتھھ رياستی طاقت کو مخاطب کرتے ہوسے کہا ہمارے اجتماعی تفکرات اور ذمے داری نے ہميں يہاں اکٹھا کيا ہے ۔ ہميں اپنے شہر کی صورتحال پر بڑی پريشانی ہے اور ہم ايک حل کے متلاشی ہيں ۔ ہم آپ سے صلح جوئی کی اپيل کرتے ہيں تاکہ پر امن مکالمت ممکن ہو سکے ۔


Kurt Masur نے 1991 ميں نيو يارک فلہارمونک آرکسٹرا کی قيدت سنبھالی جہاں وہ 2002 تک رہے۔ اس عرصے کے دوران اُنہوں نے اپنے پروگرام کا ايک خصوصی ڈھانچہ تشکيل ديا جو نہ صرف نيويارک بلکہ پورے امريکہ ميں مقبول ہوا ۔ اس خصوصی ترتيب کا انکشاف اُن پر نيويارک ميں تنہا چہل قدمی کے دوران ہوا جو اُن کا اکثر کا مشغلہ تھا ۔ ان کا کہنا ہے کہ تنہائی کے ان لمحوں ميں اُنہوں نے يہ محسوس کيا کہ نيويارک اس قسم کے تنہا انسانوں سے بھرا ہوا ہے ۔ انہوں نے يہ فيصلہ کیا کہ وہ اپنے پروگراموں کو اس طرح سے تشکيل ديا کريں گے کہ جو بھی اُن کے کنسرٹ ميں آئے، وہ کسی نہ کسی وجہ سے يہ محسوس کر سکے کہ جيسے وہ اپنے گھر ہی ميں ہو ۔

اس دوران کُرٹ ماسور اپنی جائے ملازمت کو دريائے ہُڈسن سے تبديل کر کے دريائے سين پر لے آئے ہيں ۔ اب وہ فرانس کے Orchestre national de France کے سربراہ ہيں ۔ وہ وقتا فوقتا خود کو اپنی نجی زندگی ہی تک محدود کر نے کے بارے ميں بھی سوچتے ہيں ليکن اُن کی مصروفيات کا کيلننڈر اب بھی مکمل طور سے بھرا ہوا ہے جسے وہ کچھھ اتنا برا بھی نہيں سمجھتے ۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ اميد کرتے ہيں کہ وہ رفتہ رفتہ اپنی مصروفيات ميں کمی کر سکيں گے ۔ ليکن اگر اُنہوں نے اپنا پيشہ اچانک چھوڑ ديا تو يہ اُن کے لئے موت کا پيغام ہو گا کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ موسيقی اُن کی زندگی کا جزو اور حيات بخش ہے اور يہ کہ، يہ دُھن اُن کے لئے کاميابی اور شہرت کی دھن نہيں ہے ۔