1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: ساتواں میچ ڈے مکمل

28 ستمبر 2009

جرمنی میں فٹ بال کی اہم ترین قومی لیگ میں گزشتہ روز ساتویں میچ ڈے کے کل نو میچ مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اِن کے نتائج سے ٹیموں کی پوزیشنوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

https://p.dw.com/p/JplN
جرمن فٹ بال شائقین ایک میچ کے دورانتصویر: AP

جرمن قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے ساتویں میچ ڈے کے سلسلے میں ہفتہ کے روز کل چھ میچ کھیلے گئے۔ تمام میچوں کے نتائج حسبِ توقع رہے۔ اس باعث پوائنٹس ٹیبل پر کوئی بڑی تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔ ہیمبرگ بدستور بہتر گول اوسط کی بنیاد پر پہلی اوربائر لیور کوزن دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

ہفتہ کے روز ہیمبرگ کا میچ بائرن میونخ کے ساتھ تھا۔ اِس میچ میں میونخ کی ٹیم ایک گول کھانے کے بعد مخالف ٹیم کے خلاف کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی اور اِس طرح نہ صرف وہ میچ ہاری بلکہ اس نے تین اہم پوائنٹ بھی گنوادئیے۔ گزشتہ ہفتہ میونخ کی ٹیم تیسری پوزیشن پر تھی۔ ایک ہفتے کے بعد وہ ایک شکست کے بعد ساتویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔

Bundesliga Schalke Dortmund
شالکے اور ڈورٹمنڈ کے میچ کا منظرتصویر: AP

دوسری جانب لیور کوزن کی ٹیم بھی اپنے میچ میں صرف ایک گول سے کامیاب ہوئی۔ اس نے یہ میچ کولون کے خلاف کھیلا۔ کولون کی ٹیم نے مقابلہ تو خوب کیا لیکن وہ لیور کوزن کا دفاع توڑنے میں ناکام رہی۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کولون ٹیم میں پوڈلسکی کا جادو چل نہیں رہا ہے۔

ادھر ہوفن ہائیم مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ہیرتھا برلن کلب کے خلاف میچ میں ہوفن ہائیم کی حکمت عملی شاندار انداز میں کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور ایک گول کے مقابلے میں پانچ گولوں سے وہ فتح مند رہی۔ اِس کامیابی کے بعد ہوفن ہائیم اب بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پربراجمان ہو گئی ہے۔ برلن کی ٹیم آج کل خراب حالوں میں ہے اور میچ کا نتیجہ ہوفن ہائیم کے حق متوقع تھا۔ گزشتہ روز ہوفن ہائیم ساتویں پوزیشن پرتھی اور ایک میچ سے یہ بہت بڑا رائز ہے۔

Hamburgs Torschütze Mladen Petric Bundesliga München
ہییمبرگ کے کھلاڑی میونخ کی ٹیم کے خلاف گول کرنے کے بعد مسرت کا اظہار کرتے ہوئےتصویر: AP

گزشتہ سال کی چیمپئن ٹیم وولفس برگ نے بھی اپنے میچ کو جیت کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اگر وولفس برگ نے اپنے شروع کے تین میچ برار بھی کئے ہوئے ہوتے تو وہ اوپر کی تین پوزیشنوں میں ہوتی۔ مسلسل تین میچوں کی ہار کے بعد اب وولفس برگ کا ردھم واپس آتا دکھائی دے رہا ہے۔ اُس نے ہننوور کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں چار گولوں سے شکست دی۔ ساتویں میچ ڈے کے بعد وولفس برگ کی ٹیم چھٹی پوزینش پر ہے۔

فرائی برگ نے مؤنشن گلاڈ باخ کو تین گولوں سے ہرا کر اپنی موجودہ پوزیشن کو استحکام دیا ہے۔ وہ دسویں مقام پر ہے۔ دو چار ہفتے قبل وہ انتہائی نچلی سطح پر تھی۔

دوسرے میچوں میں بریمن نے مائنز کی ٹیم کو تین گولوں سے ہرایا جبکہ فرینکفرٹ کی ٹیم کو شٹٹ گارٹ کی ٹیم سے تین گولوں سے ہارنا پڑا۔

فیلکس میگاتھ کی کوچنگ میں شالکے بھی ٹاپ ٹیم بنتی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز کی کامیابی کے کے بعد اب شالکے کلب چوتھی اور بریمن پانچویں پوزیشن ہے۔ شالکے نے ہفتہ کے دِن ڈارٹمنڈ کی ٹیم کو ایک گول سے ہرایا تھا۔

رپورٹ:عابد حسین

ادارت : گوہر گیلانی