1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برفانی طوفان سے اسپین میں افراتفری، تین افراد ہلاک

9 جنوری 2021

اسپین کو شدید برفانی طوفان کا سامنا ہے۔ اس یورپی ملک کے پچاس میں سے چھتیس صوبوں کو برفباری کا سامنا ہے۔ میڈرڈ میں برفباری سے زندگی مفلوج کو کر رہ گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/3njLh
Spanien Madrid | Sturmtief Filomena | starker Schneefall
تصویر: Andrea Comas/AP Photo/picture alliance

اسپین کے پانچ مختلف علاقے برفانی طوفان فِلمونا کی گرفت میں ہیں۔ اس طوفان کے حوالے سے ملکی محکمہٴ موسمیات نے عوام کے لیے پہلے ہی انتباہ جاری کر رکھا تھا۔

اس انتباہ میں عام لوگوں کو سفر اور نقل و حرکت سے اجتناب اور گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ موسم سرما کے اس شدید طوفان سے سارے اسپین میں عوامی سطح پر افراتفری اور پریشانی و بے چینی پھیلا دی ہے۔برف، ٹرمپ اور بہت کم خواتین: عالمی اقتصادی فورم کا میزانیہ

تین ہلاکتیں

اس ہنگامی صورت حال سے نمٹنے والے ہسپانوی ادارے نے کم از کم تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Spanien Madrid Schnee
اسپین کو برفانی طوفان کا سامنا کورونا وبا کی دوسری لہر میں ہےتصویر: Benjamin Cremel/AFP/Getty Images

ان میں سے دو افراد مالاگا کے قریب موٹر کار کے پل سے نیچے بہنے والے دریا میں گرنے سے ہلاک ہوئے جب کہ تیسرا ہلاک ہونے والا کاتالونیا کا ایک بے گھر شخص تھا۔ طبی حلقوں نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

زندگی مفلوج

ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں شدید برفباری کی وجہ سے عام معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ میڈرڈ کے علاوہ کئی اور شہروں میں انتظامی اور دوسرے اداروں بشمول کھانے پینے کی دوکانوں اور مارکیٹوں کو برفباری کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Spanien Madrid Schnee
سڑکوں پر بند کاروں کو انتطامی اہلکار دھکے لگا کر کناروں تک پہچانے میں مصروف ہیںتصویر: Oscar Del Pozo/AFP/Getty Images

دارالحکومت کے باراخاس ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ہے کیونکہ برف نے رن وے  کو پوری طرح ڈھانپ لیا ہے۔ اس کے علاوہ شاہرات اور سڑکوں پر گری ہوئی برف سے ٹریفک کا نظام بھی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔جنوبی جرمنی اور آسٹریا برف کی موٹی تہہ کے نیچے چھپ گئے

اس باعث بے شمار موٹر گاڑیاں سڑکوں کے کنارے بند ہو کر رہ گئی ہیں۔ اب تک امدادی کارکنوں نے ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

غیر معمولی طوفان

ہسپانوی موسمیاتی ادارے نے برفانی طوفان سے پیدا صورت حال کو انتہائی غیر معمولی قرار دیا ہے۔ اس سے پہلے سن 1971 میں میڈرڈ شہر کو شدید برفانی طوفان کا سامنا ہوا تھا۔

Spanien Madrid Schneechaos
سمندری طوفان سے بے شمار موٹر کاریں پھنس کر رہ گئی ہیں اور ان میں سوار افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہےتصویر: Oscar Del Pozo/AFP/Getty Images

تب بھی شدید برفباری کو وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا تھا۔ محکمہٴ موسمیات کے مطابق سن 1971 سے بھی زیادہ برف میڈرڈ شہر میں گر چکی ہے اور یہ کسی حد تک موسمی ایمرجنسی ہے۔

ع ح، ش ح (ڈٰ پی اے، روئٹرز)