1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برسل‍ز میں کشمیریوں کا بھارتی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ

خالد حمید فاروقی، برسلز
15 اگست 2019

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیری برادری نے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج نئی دہلی میں مودی حکومت کی طرف سے بھارت کے زیر انتظام کشمیرکی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف کیا گیا۔ مظاہرے کے سینکڑوں شرکاء نے مختلف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیر کی آزادی سے متعلق نعرے لکھے تھے۔

https://p.dw.com/p/3NyM4