1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایرانی شہر اہواز میں فوجی پریڈ پر حملہ

22 ستمبر 2018

ایرانی شہر اہواز میں ایک فوجی پریڈ کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کے دن ہونے والی اس پریڈ کے دوران چار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔

https://p.dw.com/p/35Kv9