1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انگلش گراں پری : جرمن ڈرائیور فیٹل فتح مند

عابد حسین / ادارت: کشور مصطفیٰ21 جون 2009

فارمولا ون ریس میں اکیس جولائی انگلش گراں پری کے لئے مختص ہے۔ سِلور سٹون میں واقع موٹر ریس ٹریک پر یہ آخری ریس ہے۔ اگلے سال انگلش گراں پری کا میزبان اور مقام ہو گا۔

https://p.dw.com/p/IVYj
جرمن ڈرائیور سباسطیئت فٹل، سِلور سٹون ٹریک پرتصویر: AP

فارمولا ون موٹر ریس میں آج انگلش گراں پری شیڈیول تھی اور یہاں جرمن ڈرائیور سباسطیئن فیٹل کامیاب رہے۔ موجودہ سیزن میں یہ اُن کی دوسری کامیابی ہے۔ اُن کی ٹیم ریڈ بُل نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

سالِ رواں کی یہ آٹھویں ریس ہے۔ اِس کے بعد بارہ جولائی کوجرمن گراں پری کے لئے مقابلے جرمن شہر نُوربُرگ رِنگ میں ہوں گے۔ انگلش گراں پری کا انعقاد سِلور سٹون ٹریک پر ہوتا ہے۔

سِلور سٹون سرکٹ میں ڈرائیوروں کو کُل ساٹھ چکر مکمل کرنے ہوتے ہیں۔ ایک چکر کی لمبائی پانچ کلو میٹر سے کچھ اوپر ہے۔ اِس طرح ساٹھ چکر مکمل ہونے کے دوران ڈرائیوروں کو تین سو آٹھ کلو میٹر سے زائد کا فاصلہ مکمل کرنا ہوتا ہے۔

سِلور سٹون ٹریک کا حُسن یہ ہے کہ یہ بہت زیادہ پیچیدہ نہیں ہے۔ کُل سترہ آسان اور مُشکل موڑ ہیں۔ اِس ٹریک پر ڈرائیور زیادہ سے زیادہ سپیڈ حاصل کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ اِس مناسبت سے سنسنی خیزی یہ ریس سنسنی خیزی سے عبارت کہی جا سکتی ہے۔

سِلور سٹون ٹریک پر دورانِ انگلش گراں پری، سب سے کم وقت میں ایک چکر مکمل کرنے کا ریکارڈ جرمنی کے شہرہٴ آفاق ڈرائیور مشائیل شُوماخر نے کیا ہے۔ سن 2004 میں شُوماخر نے سوا منٹ میں سے چند سیکنڈز زیادہ وقت میں اِیک چکر کو مکمل کرکے شائقین کو حیرت زدہ کردیا تھا۔

سلورسٹون کا ٹریک جس مقام پر تعمیر کیا گیا ہے، یہ نارتھمپٹن شائر اور بُکنگھم شائر کے درمیان واقع ہے۔ ٹریک کا نام وہاں کے گاؤں کی مناسبت سے ہے۔ اِس کو سن 1948 میں موٹر سپورٹس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ یہ مقام دوسری عالمی جنگ کے دوران بمبار طیاروں کا اڈہ تھا۔ سِلور سٹون ٹریک پر یہ آخری فارمولا ون ریس کہی جا سکتی ہے کیونکہ اگلے سال سے ڈونِنگٹن پارک کو میزبانی حاصل ہو جائے گی۔ ڈونِنگٹن پارک کو سن 1993 کی یورپی گراں پری کے اِنعقاد کا اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔

سِلور سٹون ٹریک پر ریس شروع کرنے کی پوزیشن کے حصول کے سلسلے میں پول مقابلوں کا گزشتہ روز اہتمام ہوا تھا۔ جس میں جرمن ڈرائیور سباسطئن فیٹل نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ اِس طرح آج وہ ریس شروع کرتے وقت سب سے آگے ہوں گے اور امکاناً وہ ریس جیتنے کی پوزیشن میں ہو سکتے ہیں۔

موجودہ سال کے ڈرائیور چیمپئن شپ میں ٹاپ پر بیٹھے ڈرائیور جینسن بٹن کو چھٹی پوزیشن حاصل ہوئی تھی۔